Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غرب اردن : قابض اسرائیل ، بچوں سمیت درجنوں فلسطینی گرفتار

مقبوضہ غرب اردن (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) قابض اسرائیلی فوج نے آج سوموار کی صبح سویرے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں اور کیمپوں میں وحشیانہ چھاپہ مار کارروائیاں کرتے ہوئے درجنوں فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا جن میں سابق اسیران اور معصوم بچے بھی شامل ہیں۔

نابلُس میں قابض اسرائیلی فوج نے شہید محمود العقاد کے اہل خانہ کو باقاعدہ اطلاع دی کہ ان کا مکان چھین لیا جائے گا اور انہیں فوری طور پر مکان خالی کرنے کا حکم دیا۔ شہید العقاد یتیم تھے اور تنہا زندگی گزار رہے تھے جب انہوں نے قلقیلیہ کے مشرقی علاقے میں فدائی کارروائی کی۔ اس دوران خلہ العامود میں جھڑپوں کے دوران قابض فوج کی شیلنگ سے دس فلسطینی آنسو گیس کی وجہ سے دم گھٹنے کا شکار ہوئے جنہیں فلسطینی ہلالِ احمر کی ٹیموں نے طبی امداد فراہم کی۔

رام اللہ میں قابض فوج نے الجلزون کیمپ پر دھاوا بول کر کئی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ہونے والوں میں جهاد نضال علیان، ماہر دلايشہ المعروف ابو الولید، محمد ابو کریمہ، عبد اللہ مبارک، ضیاء الطیراوی اور دو بھائی مالک اور جمال ابو حمد شامل ہیں۔

قلقیلیہ کے مشرقی علاقے کفر لاقف میں قابض اسرائیل نے پندرہ سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کیا جو گذشتہ ہفتوں کی سب سے بڑی اجتماعی گرفتاریوں میں شمار ہوتی ہے۔

نابلُس کے عسكر قدیم کیمپ میں قابض فوج کی ایک خفیہ یونٹ نے دو نوجوانوں قسام قندیل اور عبد ابو هدروس کو ان کے گھروں پر چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا۔

جنین میں قابض فوج نے صلاح ابراہیم شعبان کو حراست میں لیا اور سابق اسیر ایاد جرادات کو ان کے گھر پر دوبارہ گرفتار کر لیا۔ اسی طرح طوباس کے شمالی علاقے عقابا میں نوجوان أيسر جهاد المصری کو بھی پکڑ لیا گیا۔

اریحا میں قابض فوج نے عقبة جبر کیمپ پر دھاوا بول کر ایک ہی خاندان کے تین افراد کو گرفتار کیا اور پھر علاقے سے نکل گئی۔ اس دوران بیت امر شمالی الخلیل اور قلقیلیہ کے مشرقی گاؤں جیت میں بھی بڑے پیمانے پر چھاپے مارے گئے۔

الخلیل میں قابض فوج نے اذنا کے قصبے پر یلغار کے دوران ایک نوجوان کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ درمیانی درجے کے زخموں کے ساتھ ہسپتال منتقل ہوا۔ الظاهرية میں قابض فوج نے نہتے شہریوں پر براہِ راست فائرنگ اور آنسو گیس کا استعمال کیا، ایک نوجوان اور اس کے والد کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور بیت امر میں ایک معصوم فلسطینی بچے کو گرفتار کر لیا جس کی شناخت تاحال سامنے نہیں آئی۔

قابض اسرائیل کی یہ یلغار مغربی کنارے میں روز افزوں فوجی آپریشنز کے تسلسل کا حصہ ہے جن کا مقصد فلسطینی عوام کو خوفزدہ کرنا، ان کی اجتماعی زندگی کو مفلوج کرنا اور انہیں ان کی سرزمین سے محروم کرنے کی صہیونی سازش کو آگے بڑھانا ہے، جبکہ عالمی برادری کی طرف سے اب تک ان سنگین مظالم پر کوئی جوابدہی یا روک تھام نظر نہیں آتی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan