Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

جنوبی لبنان پر اسرائیلی ڈرون حملہ، ایک شہری شہید، متعدد زخمی

بیروت (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) جنوبی لبنان کے پرامن علاقوں پر قابض اسرائیلی ڈرون طیارے نے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں ایک لبنانی شہری شہید جبکہ متعدد دیگر افراد شدید زخمی ہو گئے۔

لبنانی ذرائع ابلاغ کے مطابق حملہ ایک موٹر سائیکل کو نشانہ بنا کر کیا گیا جو معروب اور باریش کے درمیان سفر کر رہی تھی۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ جائے وقوعہ پر ہر طرف چیخ و پکار سنائی دی، خون میں لت پت زخمی زمین پر تڑپتے رہے اور علاقے کی فضا سوگوار ہو گئی۔

یہ حملہ کوئی اچانک واقعہ نہیں، بلکہ قابض اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان پر جاری مسلسل جارحیت اور خلاف ورزیوں کا تسلسل ہے۔ یاد رہے کہ 27 نومبر سنہ2023ء کو جنگ بندی کے جس معاہدے پر اتفاق ہوا تھا، قابض اسرائیل نے اس کے بعد سے اب تک بار بار اس کی صریح خلاف ورزیاں کی ہیں۔

آج حزب اللہ کے ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ صرف 27 نومبر سنہ2023ء سے لے کر 9 جون سنہ2025ء تک قابض اسرائیل کی جانب سے لبنان میں 3505 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی جا چکی ہیں، جن میں 174 افراد جام شہادت نوش کر چکے ہیں جبکہ 409 سے زائد شدید زخمی ہوئے۔

قابض اسرائیل کی یہ مسلسل خلاف ورزیاں اقوام عالم کے منہ پر طمانچہ ہیں جو انسانی حقوق کی دہائی تو دیتی ہے، مگر فلسطین اور لبنان کے مظلوموں کے بہتے خون پر مجرمانہ خاموشی اختیار کرتی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan