جنیوا – فلسطین فائونڈیشن پاکستان عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس گیبریئس نے کہا ہے کہ “غزہ کی پٹی میں بچوں کو دی جانے والی بہترین ویکسین خطے میں امن لانا ہے”۔
اتوار کو ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر ایک بیان میں گیبریئس نے کہا کہ غزہ میں پولیو کے خلاف ویکسینیشن مہم کا آغاز خوش آئند ہے، مگر غزہ کے بچوں کے لیے اصل تحفہ امن کا حصول ہوگا۔
انہوں نے واضح کیا کہ غزہ کی پٹی میں بچوں کو پولیو کے خلاف ویکسینیشن مہم اتوار کو شروع ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ “فلسطینی وزارت صحت، یونیسیف، اور ’انروا‘ کے تعاون سے غزہ کی پٹی میں دس سال سے کم عمر کے 640,000 سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی مہم شروع کی گئی ہے”۔
عالمی ادارہ صحت نے اعلان کیا تھا کہ دیرالبلح شہر میں جاری ویکسینیشن مہم 4 ستمبر تک جاری رہے گی۔
کل اتوار کی صبح اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی مہاجرین ’انروا‘ نے وسطی غزہ کی پٹی کی گورنری میں پولیو کے قطرے پلانے کی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا۔