Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں انسانی المیہ رونما ہوچکا،انسانی صورتحال تباہ کن ہے: یو این

نیو یارک – فلسطین فائونڈیشن پاکستان اقوام متحدہ نے غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی جارحیت کے دوران پیدا ہونے والی انسانی صورت حال کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں انسانی المیہ جاری ہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے نیو یارک میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ایندھن کی شدید قلت ہسپتالوں کو ضروری سرجیکل آپریشنز ملتوی کرنے پر مجبور کر رہی ہے، اور خاص طور پر شمالی غزہ میں ایمبولینسوں کی سروس مکمل طور پر بند ہونے کا خطرہ ہے۔

درایں اثنا، اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور (اوچا) نے کہا ہے کہ “غزہ کی پٹی میں انسانی صورتحال تباہ کن ہے کیونکہ بے گھر ہونے کی بار بار لہریں، بھیڑ بھری صورتحال، عدم تحفظ، بنیادی ڈھانچے کی تباہی، اور مسلسل جنگ کی وجہ سے بنیادی ضروریات کا فقدان پیدا ہو چکا ہے۔”

دفتر نے منگل کی شام پریس کو جاری ایک بیان میں کہا کہ “لڑائیوں کے تسلسل، انخلاء کے احکامات، اور ضروری سامان کی شدید قلت کے باعث بے گھر خاندانوں کے لیے ان مقامات پر بنیادی خدمات حاصل کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔”

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan