Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فلسطینی جبری ھجرت کا اسرائیلی منصوبہ کامیاب نہیں ہوگا: حسام بدران

مغربی کنارہ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی بیورو کے رکن حسام بدران نے زور دے کر کہا ہے کہ قابض صہیونی ریاست کا فلسطینیوں کو جلا وطن کرنے کا اسرائیلی منصوبہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم فلسطینیوں کے حقوق کے لیے مزید حمایت کا مشن جاری رکھیں گے۔

الجزیرہ کو دیئے گئے بیانات میں بدران نے کہا کہ ہم جنگ اور خونریزی کو روکنے کے خواہاں ہیں لیکن قابض اسرائیل نے معاہدے کا احترام نہیں کیا اور اپنی جنگ اور جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ “امریکی فریق ثالث نہیں ہے، بلکہ متعصب اور قبضے کا حامی ہے۔ نیتن یاہو نے مذاکرات سے انکار کر دیا ہے۔ فی الحال جو خیالات تجویز کیے جا رہے ہیں وہ نامکمل ہیں اور ہم جنگ بندی کے معاہدے کی طرف واپس آنا چاہتے ہیں اور جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں”۔

قبل ازیں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے فلسطینی عوام، عالم اسلام اور دنیا کے آزاد لوگوں سے جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو غزہ، یروشلم اور الاقصیٰ کے دفاع میں اور قابض اسرائیلی ریاست کے جرائم کے رد عمل میں نفیر عام کی اپیل کی۔

حماس نے منگل کے روز ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ اس کا عام متحرک ہونے کا مطالبہ “قابض صیہونی دشمن کی طرف سے اس کی وحشیانہ جارحیت میں اضافے اور غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کے خلاف جاری قتل عام، مغربی کنارے، بیت المقدس اور مبارک مسجد اقصیٰ میں اس کے جرائم کی رد عمل میں سامنے آیا ہے کیونکہ بین الاقوامی برادری غزہ میں نہتے شہریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر خاموش تماشائی بنی ہئی ہے اور امریکی انتظامیہ کھلے عام فلسطینی نسل کشی کیں نیتن یاھو کی پشت پناہی کررہی ہے۔

حماس نے شہر شہر، قریہ قریہ اور گاؤں گاؤں قابض صہیونی ریاست کی جارحیت اور فلسطینی نسل کشی کی مہم کے خلا ف احتجاجی مظاہروں کی اپیل کی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان مبارک ایام میں صہیونی دہشت گرد ریاست امریکی اور مغربی مدد سےنہتے فلسطینیوں کی قتل و غارت گری کی مرتکب ہو رہی ہے۔غزہ کی لاکھوں آبادی کا مکمل محاصرہ جاری ہے۔ لوگ فاقہ کشی کا شکار ہیں۔ ایسے میں غزہ کی حمایت اور اس کے زخموں پر مرہم رکھنے،القدس اور الاقصیٰ کی حمایت ، فلسطینی عوام کی حمایت، قابض ریاست کے جرائم میں امریکی حمایت کو بے نقاب کرنے کےلیے عالمی سطح پر مظاہروں کی اپیل کی جاتی ہے”۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan