Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

نیدرلینڈز نے اسرائیل کو فوجی برآمدات پر پابندیاں سخت کردیں

ایمسٹرڈیم (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) ہالینڈ کی حکومت نے اعلان کیا کہ وہ قابض اسرائیل کے لیے تمام فوجی مصنوعات اور “دوہری استعمال (شہری اور فوجی)” اشیا کی برآمد پر پابندیاں سخت کرے گی۔

ڈچ حکومت نے پارلیمنٹ کو لکھے گئے ایک خط میں کہا ہے کہ اسرائیل کو تمام براہ راست برآمدات اور ٹرانزٹ مصنوعات کی یورپی ضوابط کی تعمیل کے لیے جانچ پڑتال کی جائے گی اور اب عام برآمدی لائسنسوں کا احاطہ نہیں کیا جائے گا۔

وزیر خارجہ کیسپر فیلڈکیمپ اور وزیر تجارت رینیٹ کلیور نے لکھا کہ “اس پر عمل درآمد کی خواہش اسرائیل، فلسطینی علاقوں اور پورے خطے میں سلامتی کی صورتحال پر مبنی ہے”۔

انہوں نے مزید کہاکہ “برآمد کنندگان اب بھی لائسنس کے لیے درخواست دے سکیں گے، جس کی تصدیق یورپی ضوابط کی روشنی میں کی جائے گی”۔

ڈچ حکومت نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل نے 7 اکتوبر 2023ء کو غزہ میں اپنی تباہی کی جنگ شروع کرنے کے بعد سے عام لائسنس کے تحت ہالینڈ سے اسرائیل کو کوئی فوجی مصنوعات برآمد نہیں کی گئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ “کم رسک انفارمیشن سیکیورٹی پروڈکٹس” جیسے کہ نیٹ ورک سکیورٹی راؤٹرز کو برآمد کرنے کا عمومی لائسنس اکثر اسرائیل کو برآمدات کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ اس کا اندازہ ہے کہ اب انفرادی طور پر ان مصنوعات کو برآمد کرنے کے لیے 50 سے 100 کے درمیان لائسنسوں کو درخواست دینا ہوگی۔

مکمل امریکی حمایت کے ساتھ قابض غزہ میں 7 اکتوبر 2023ء سے نسل کشی کر رہا ہے، جس سے 166,000 سے زیادہ فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے، جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں، اور 11,000 سے زیادہ لاپتہ ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan