Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں نسل کشی کی جنگ کا 334 واں روز،امریکی مدد سے قتل عام جاری

غزہ – فلسطین فائونڈیشن پاکستان امریکہ اور مغربی دنیا کی طرف سے فراہم کردہ تعاون اور مدد سے قابض صیہونی افواج کی جانب سے غزہ میں مسلسل 334ویں روز قتل عام جاری ہے۔ تازہ ترین قتل عام میں مزید درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

ہمارے نامہ نگاروں نے بتایا ہے کہ قابض فوج کے طیاروں اور توپ خانے نے آج بدھ کے روز غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں پرتشدد بمباری کا سلسلہ جاری رکھا۔ اس دوران گھروں، بے گھر افراد کے ہجوم اور سڑکوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں درجنوں شہری شہید اور زخمی ہوئے۔

آج صبح غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے نصیرات کے کیمپ 1 میں الحر خاندان کے گھر کے نیچے فون چارجنگ پوائنٹ پر قابض فوج کے طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

قابض فوج نے خان یونس کے جنوب مغرب میں بمباری کی۔ خان یونس کے جنوب مغرب میں علاقائی پارک کے قریب بے گھر افراد کے خیموں کو نشانہ بنایا اور رفح کے شمال مغرب میں رہائشی علاقوں کو اڑا دیا۔

غزہ کے علاقے الدراج میں المدعون خاندان کے گھر پر قابض فوج کی بمباری سے ایک شخص شہید اور 6 زخمی ہوگئے۔

غزہ شہر کے مشرق میں الدرج کلینک کے قرب و جوار میں ایک مکان پر قابض فوج کی بمباری کے نتیجے میں آج صبح کے وقت متعدد شہری زخمی ہوگئے۔

فلسطینی شہری دفاع نے اعلان کیا کہ اس کے عملے نے الزیتون محلے کے صفد اسکول پر بمباری میں شہید ہونے والے رجب مشتہی اور خالد بلبل کی لاشیں نکال لی ہیں۔

قابض فوج نے غزہ شہر کے جنوب مشرق میں شمالی الزیتون محلے کو نشانہ بنایا۔

قابض فوج نے رفح شہر کے شمال میں رہائشی علاقوں کو دھماکے سے اڑا دیا۔

قابض فوج کے طیاروں نے غزہ شہر کے جنوب مشرق میں الزیتون محلے کے مشرق میں کشکو روڈ پر درویش خاندان کے ایک گھر پر بمباری کی۔

قابض فوج کے طیاروں نے غزہ کی پٹی کے شمال مغربی علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے فضائی حملہ کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan