Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

نابلس میں تین اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائی ،فلسطینی خواتین گرفتار

غرب اردن  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج نے پیر کی صبح مغربی کنارے کے کئی علاقوں میں وحشیانہ چھاپوں اور گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے متعدد فلسطینی گھروں کو نشانہ بنایا، خواتین کو گرفتار کیا اور شہریوں کو اذیت ناک سلوک کا نشانہ بنایا۔

نابلس کے مغربی علاقے زواتا میں قابض اسرائیل نے صبح سویرے ایک ہی خاندان کے کئی افراد کو نشانہ بنایا۔ فوجی اہلکاروں نے معروف فلسطینی مزاحمتی کارکن عبد الکریم صنوبر کے گھر پر دھاوا بولا، نہتے گھر والوں پر اندھا دھند تشدد کیا اور پھر ان کی والدہ، والد، بہن اور سوتیلی ماں کو گرفتار کر کے ساتھ لے گئے۔ ان خواتین کی گرفتاری اس ظلم کی ایک اور کڑی ہے، جس کا شکار روزانہ کی بنیاد پر فلسطینی خاندان بن رہے ہیں۔

شہریوں نے بتایا کہ قابض فوجیوں نے گرفتاری کے دوران نہ صرف خاندان کو ہراساں کیا بلکہ گھر کی ہر چیز تہس نہس کر دی۔ اس کے علاوہ صہیونی فوج نے نابلس کے مشرق میں واقع سالم قصبے اور مغرب میں واقع عین کیمپ میں بھی اچانک دھاوا بول دیا، جہاں کئی گھروں کی دیواریں توڑ دی گئیں اور لوگوں کو شدید خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا گیا۔

زواتا میں ایک اور مکان پر چڑھائی کی گئی، جبکہ جنوب نابلس کے گاؤں اللبن الشرقیہ میں قابض فوج نے چھاپے کے دوران دو گاڑیاں زبردستی قبضے میں لے کر فوجی ٹرک میں منتقل کر دیں اور انہیں قریبی غیرقانونی یہودی بستی لے جایا گیا۔

رام اللہ اور اس کے گرد و نواح میں بھی صہیونی درندگی جاری رہی۔ قابض اسرائیلی فوج نے شہر البیرہ، شمال مشرقی گاؤں المغير اور مغربی علاقے دیر ابو مشعل میں بھی گھس کر درجنوں گھروں کی تلاشی لی۔ البیرہ کے سطح مرحبا محلے میں فوجی یونٹس نے گھروں پر چڑھائی کر کے خوف کی فضا پیدا کی، جہاں بچوں، خواتین اور بزرگوں کو بےدردی سے گھروں سے نکالا گیا، اور ذاتی اشیاء کی توڑ پھوڑ کی گئی۔

قابض اسرائیل کی جانب سے خواتین کی گرفتاری، گھروں میں لوٹ مار، گاڑیوں پر قبضہ اور عام شہریوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کرنا اس ننگی جارحیت کا حصہ ہے جو فلسطینیوں کے حوصلے توڑنے کے لیے کی جا رہی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan