Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فلسطینیوں کے خلاف تشدد اور جنسی تشدد جنگی جرائم ہیں:ایمسٹی


واشنگٹن – فلسطین فائونڈیشن پاکستان انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک بار پھر اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینیوں پر تشدد اور ان کے خلاف جرائم کی شدید مذمت کی ہے۔

ایمنسٹی کی مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے لیے ڈپٹی ریجنل ڈائریکٹر سارہ حشاش نے کہا کہ تشدد اور جنسی تشدد سمیت تمام قسم کے غیر انسانی ہتھکنڈے اسرائیل کے “جنگی جرائم” ہیں۔

حشاش کی طرف سے جاری ایک پریس بیان کی نقل مرکزاطلاعات فلسطین کو موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مسلح تنازعات کے تناظر میں تشدد اور جنسی تشدد سمیت ناروا سلوک کی دیگر اقسام کو جنگی جرائم تصور کیا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ تنظیم بین الاقوامی فوجداری عدالت کے دفتر پراسیکیوٹر سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ فلسطینی قیدیوں کے خلاف جنسی تشدد سمیت تشدد کے تمام الزامات کی فوری طور پر تحقیقات کرے۔

حشاش نے زور دے کر کہا کہ “اسرائیلی عدلیہ کے پاس فلسطینیوں کے خلاف تشدد کے الزامات کی تحقیقات میں قابل اعتماد ریکارڈ نہیں ہے”۔

29 جولائی کو سرکاری براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے خبر دی تھی کہ 10 اسرائیلی فوجیوں نے غزہ کی پٹی سے ایک فلسطینی قیدی کو سدی تیمان حراستی کیمپ میں تشدد کرکے شدید زخمی کر دیا۔ بعد میں انہیں گرفتار کیا گیا مگر ان میں سے 5 کو بعد میں رہا کر دیا گیا۔

حال ہی میں فلسطینی، اسرائیلی اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ اس جیل میں غزہ سے تعلق رکھنے والے فلسطینی اسیران کے خلاف تشدد کی کارروائیوں کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی قیدی شہید ہوئے ہیں۔

اسرائیلی قابض فوج نے ’سدی تیمان‘ کیمپ کو غزہ سے قیدیوں کو حراست میں لینے کے لیے وقف کیا ہے۔ رپورٹس، پریس تحقیقات اور قیدیوں کی رہائی کے بعد ان کی شہادتوں سے اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ وہاں کے قیدیوں کے ساتھ بدترین ظلم روا رکھا جاتا ہے، انہیں طرح طرح کے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور ان کے ساتھ ذلت آمیز برتاؤ کیا جاتا ہے۔ غیر انسانی تشدد سے درجنوں فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan