جنین – فلسطین فائونڈیشن پاکستان+-
فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین اور پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی قابض فوج کی جاری جارحیت کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔
جینین ہسپتال کے ڈائریکٹر وسام بکر نےبتایا کہ براہ راست کی گئی فائرنگ سے چار فلسطینی زخمی ہوئےہیں جنہیں ہسپتالوں میں لایا گیا ہے۔ ان میں سے ایک کے سینے میں گولی لگی اور اس کی حالت تشویشناک ہے۔
ہمارے نامہ نگار نے بتایا کہ قابض فورسز نے جنین شہر اور اس کے کیمپ میں ایک فوجی بلڈوزرسمیت کمک بھیجی اور شہر اور کیمپ کے مضافات میں انفراسٹرکچر کو تباہ کرنا شروع کر دیا۔ اس دوران جاسوس طیاروں کی پروازوں کا سلسلہ جاری رہا۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ قابض فورسز کی جانب سے بجلی کے ٹرانسفارمرز کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں شہر اور کیمپ کے بڑے علاقوں میں بجلی کی کی فراہمی معطل ہوچکی ہے۔
قابض فوج نے سوموار کی شام جنین شہر پر دھاوا بولا اور گلف ایکسچینج کی دکان پر چھاپہ مارا۔ اس کے مالک ہانی ابو مویس کو حراست میں لیا جس کےبعد اسے رہا کردیا گیا۔