جنین – فلسطین فائونڈیشن پاکستان اتوار کی شام غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے مغرب میں واقع قصبے کفر دان میں قابض اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر کے دو فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
یہ شہادتیں اس وقت ہوئیں جب جنین پر صہیونی فوج کی طرف سے پانچ روز سے جارحیت جاری ہے۔
ہلال احمر سوسائٹی نے کہا ہے کہ اس کے عملے نے قابض فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے دو فلسطینیوں کی لاشیں ملیں، جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔
قابض فوج نے دو نوجوانوں کو قصبے کے داخلی راستے پر موٹر سائیکل پر سوار ہونے کے بعد گولی مار دی اور ہلال احمر کے عملے کو انہیں ایمبولینس سروس فراہم کرنے سے روک دیا۔ وہ خون میں لت پت کئی گھنٹے سڑک پر تڑپتے رہے، جس کے بعد وہ دم توڑ گئے۔
شمالی مغربی کنارے کے خلاف اسرائیلی فوج کی حالیہ جارحیت کے نتیجے میں 25 شہری شہید ہوچکے ہیں، جن میں جنین گورنری میں 16، طولکرم میں 5 اور طوباس میں 4 شہری شامل ہیں۔