Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

جبالیہ اور شمالی غزہ پر قابض اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت میں شدت، درجنوں افراد شہید

غزہ –(مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) قابض اسرائیل نے جبالیا البلد، النزلہ اور ابو اسکندر سمیت شمالی غزہ کے متعدد علاقوں پر اپنی وحشیانہ جارحیت مزید تیز کر دی ہے۔ نامہ نگاروں کے مطابق ان علاقوں میں گزشتہ 13 دنوں سے مسلسل فوجی کارروائی جاری ہے جس میں قابض فوج کی درندگی، گھروں کی تباہی اور شہریوں کے اجتماعی قتل عام کا سلسلہ بڑھتا جا رہا ہے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ جبالیا البلد، النزلہ، الزرقا اور ابو اسکندر کے علاقوں کو شدید بمباری، اندھا دھند گولہ باری اور دھماکوں کا سامنا ہے۔ قابض فوج جان بوجھ کر منظم منصوبے کے تحت گھروں کو تباہ کر رہی ہے تاکہ شمالی اور مشرقی غزہ کو کھنڈر میں بدل دیا جائے۔ علاقے میں ڈرون طیاروں سے براہ راست فائرنگ اور بارود سے بھرے ڈرون گرا کر معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق قابض فوج کا قہر خاص طور پر دوار النزلہ سے لے کر ابو اسکندر اور برکہ الشیخ رضوان تک پھیلا ہوا ہے۔ ان علاقوں پر ڈرونز سے بار بار دھماکہ خیز اور آتش گیر بم گرائے جا رہے ہیں جنہوں نے درجنوں مکانات کو راکھ کا ڈھیر بنا دیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قابض اسرائیل کے جنگی جہازوں نے جبالیا النزلہ میں کئی گھروں پر بمباری کی، جس میں شہری ذیب الددا کے گھر کو نشانہ بنایا گیا۔ اس حملے میں ان کے تین بچے شہید ہو گئے جبکہ خاندان کے کئی افراد لاپتہ ہیں۔

دوار النزلہ سے ابو اسکندر تک قابض اسرائیلی فوج مسلسل گھروں کو بارودی دھماکوں سے مسمار کر رہی ہے۔ گولہ باری کا سلسلہ القدس اور نصر اسٹریٹ تک پھیل چکا ہے۔ قابض فوج کی بارودی روبوٹ مشینیں رہائشی علاقوں کو منظم انداز میں اڑانے کے لیے استعمال کی جا رہی ہیں تاکہ زندگی کا کوئی نشان باقی نہ رہے۔

نامہ نگاروں کے مطابق قابض فوج نے علاقے میں بارودی روبوٹ داخل کر کے جبالیا النزلہ کے گھروں کو تباہ کیا، جبکہ الزرقا اور جبالیا النزلہ کے درمیان قابض فوج کی بکتر بند گاڑیاں سست روی سے آگے بڑھ رہی ہیں اور مسلسل فائرنگ اور گولہ باری میں مصروف ہیں۔

اس دوران قابض اسرائیل کے فضائی حملے میں شیخ رضوان کے علاقے میں الاهلی کلب پر بمباری کی گئی، جس میں ایک بچہ شہید اور کئی شہری زخمی ہوئے۔ برکہ الشیخ رضوان کے مشرقی علاقے میں بھی کئی بارودی روبوٹ دھماکوں سے گھروں کو تباہ کیا گیا۔ الزرقا کے علاقے میں الصباغ خاندان کا گھر بھی ملبے کا ڈھیر بن گیا۔

قابض اسرائیلی طیاروں نے گزشتہ گھنٹوں میں ابو اسکندر اور برکہ الشیخ رضوان کے اطراف میں کئی فضائی اور زمینی حملے کیے۔ مقامی ذرائع کے مطابق کئی خاندان ابو اسکندر کے علاقے میں محصور ہیں جو نہ گھر چھوڑ سکتے ہیں نہ ہی کسی پناہ گاہ تک پہنچ سکتے ہیں۔ وہاں نہ پینے کا پانی ہے نہ کھانے کی سہولت اور قابض فوج کے آگ برساتے حصار کے باعث باہر نکلنا بھی ممکن نہیں۔

یاد رہے کہ 11 اگست سے قابض اسرائیل نے غزہ شہر کو کئی اطراف سے گھیرنے کی کارروائیاں تیز کر رکھی ہیں۔ اس منصوبے کا مقصد شہر پر قبضہ اور اس کے باسیوں کو جبری طور پر جنوبی علاقوں کی طرف دھکیلنا ہے تاکہ گریٹر اسرائیل کے منصوبے کو عملی جامہ پہنایا جا سکے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan