Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

جنین کے شہید احمد عمور کی قربانی نے مزاحمت کے شعلے بجھانے کی تمام صہیونی کوششوں کو خاک میں ملا دیا

جنین –  (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)  فلسطینی مزاحمت کی ایک روشن علامت، شہید احمد علی عمور کی قربانی نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ قابض اسرائیل اپنی درندگی، ظلم اور نسل کشی کے باوجود نہ تو ہماری سرزمین پر قبضہ برقرار رکھ سکتا ہے، اور نہ ہی ہمارے حوصلوں کو توڑ سکتا ہے۔

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے جمعرات کے روز جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ جنین کے مغربی قصبے رمانہ میں انجام دی گئی جرأت مندانہ فدائی کارروائی، غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی قتل عام، اسیران پر تشدد، اور بالخصوص مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کے خلاف ایک فطری اور بہادرانہ ردعمل ہے۔

بیان میں 55 سالہ شہید مجاہد احمد علی عمور کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور کہا گیا کہ یہ کارروائی اس بات کا واضح پیغام ہے کہ قابض اسرائیل کی جانب سے مزاحمت کو کچلنے کی تمام کوششیں ناکامی سے دوچار ہوں گی۔ فلسطینی قوم نہ اپنے مقدسات سے پیچھے ہٹے گی، نہ اپنی سرزمین، اپنی شناخت اور اپنی آزادی کے مطالبے سے دستبردار ہو گی۔

حماس نے فلسطینی عوام، بالخصوص مقبوضہ مغربی کنارے کے باسیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مزاحمت کی تمام شکلوں کو مزید تیز کریں، قابض دشمن کے خلاف متحد ہو کر جدوجہد کو جاری رکھیں اور اس کے ناپاک وجود کو ہماری سرزمین پر باقی رکھنا اس کے لیے ناقابلِ برداشت بنا دیں۔

جمعرات کی صبح پیش آنے والے اس واقعے میں قابض اسرائیلی فوج نے شہید احمد عمور پر اندھا دھند گولیاں برسائیں، پھر انہیں بار بار اپنی فوجی گاڑیوں تلے روند ڈالا، اور بعد ازاں ان کی لاش کو قبضے میں لے لیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق، صہیونی فوج نے شہید کے بیٹوں کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan