Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

محمود عباس ترکیہ پہنچ گئے، صدر طیب ایردوآن سے ملاقات

رام اللہ – فلسطین فائونڈیشن پاکستان

فلسطینی صدر محمود عباس بدھ کی شام دو روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ پہنچے، جہاں انہوں نے ترک صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات کی۔

فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’وفا‘ کے مطابق، محمود عباس گذشتہ شام انقرہ پہنچے، جہاں انہوں نے اپنے ترک ہم منصب سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں صدور اور دونوں دوست ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور فلسطین کی تازہ ترین صورت حال پر بھی گفتگو کی گئی۔

صدر عباس کا انقرہ میں ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان اور متعدد ترک حکام اور تسلیم شدہ عرب سفارتی کور کے ارکان نے استقبال کیا۔

صدر کے اس دورے میں تنظیم آزادی فلسطین کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سیکرٹری حسین الشیخ، جنرل انٹیلی جنس سروس کے سربراہ ماجد فرج، فلسطین کے چیف جسٹس، صدر کے مشیر برائے مذہبی امور محمود الھباش، صدر کے مشیر برائے سفارتی امور ماجدی الخالدی، اور ترکیہ میں فلسطینی سفیر فائد مصطفیٰ بھی موجود تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan