Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں نسل کشی، تباہی اور محاصرے پر حماس اور اسلامی جہاد کی اہم مشاورت

غزہ – (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ میں جاری نسل کشی، قحط، خونریزی اور قابض اسرائیل کی بےرحمانہ جارحیت کے تناظر میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس اور تحریکِ اسلامی جہاد فلسطین کے اعلیٰ سطحی وفود کے درمیان اتوار کے روز ایک اہم ملاقات ہوئی، جس میں فلسطینی عوام کو درپیش سیاسی اور انسانی صورتحال پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

مرکز اطلاعاتِ فلسطین کو موصول ہونے والے حماس کے سرکاری بیان کے مطابق یہ ملاقات حماس کے وفد کی قیادت کرتے ہوئے محمد درویش، جو قیادت کونسل کے سربراہ ہیں، نے کی، جبکہ اسلامی جہاد کا وفد زیاد النخالہ کی قیادت میں شریک ہوا۔

دونوں وفود نے ملاقات میں فلسطینی عوام کی بے مثال قربانیوں اور ناقابلِ بیان مصائب کا ذکر کیا، جو وہ قابض اسرائیل کے ہاتھوں روزانہ درندگی، بھوک، بمباری اور جبری بے دخلی کے خلاف مزاحمت کرتے ہوئے جھیل رہے ہیں۔ دشمن کی کوشش ہے کہ فلسطینیوں کو کچل کر اپنے سامراجی اور غاصبانہ منصوبے نافذ کیے جائیں، لیکن فلسطینی عوام ہر روز اپنے خون سے ان منصوبوں کو ناکام بنا رہے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں وفود نے مجاہدین کی عظیم قربانیوں، شجاعت اور بہادری کو سراہتے ہوئے ان کے روزانہ دشمن پر پڑنے والے کاری واروں پر فخر کا اظہار کیا، جنہوں نے قابض اسرائیل کو بھاری جانی و عسکری نقصان پہنچایا ہے۔

حماس اور اسلامی جہاد کے وفود نے موجودہ مذاکراتی عمل اور ثالثوں کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز پر بھی گفتگو کی۔ دونوں جماعتوں نے اس بات پر زور دیا کہ کوئی بھی مذاکرات اسی وقت قابلِ قبول ہوں گے جب وہ فلسطینی عوام کے دیرینہ اہداف کے حصول کی ضمانت دیں۔ ان اہداف میں جنگ کا مکمل خاتمہ، قابض اسرائیلی فوج کا مکمل انخلا، سرحدی گزرگاہوں کا کھولنا اور تباہ شدہ غزہ کی فوری ازسرِنو تعمیر شامل ہیں۔

دونوں وفود نے قابض اسرائیل کی طرف سے ان تجاویز پر دیے گئے ردعمل اور ان سے نمٹنے کے لائحہ عمل پر بھی تفصیلی غور کیا۔

یہ ملاقات فلسطینی وحدت، استقامت اور دشمن کے خلاف مشترکہ حکمتِ عملی کے عزم کا مظہر ہے۔ غزہ کی مظلوم لیکن باہمت عوام اپنی سرزمین پر آزادی، وقار اور زندگی کا حق چاہتے ہیں، اور اس جدوجہد میں وہ کسی قیمت پر پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan