Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

ستائیس ممالک کا قابض اسرائیل سے تمام امدادی قافلے فوری طور پر غزہ داخل کرنے کا مطالبہ

رام اللہ –(مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) دنیا کے 27 ممالک کے وزرائے خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ کی انسانی صورتحال ناقابلِ تصور حد تک بگڑ چکی ہے اور قابض اسرائیل کو لازمی طور پر تمام امدادی ٹرکوں کو اس محصور خطے میں داخل ہونے کی اجازت دینی چاہیے۔

یہ مطالبہ ایک مشترکہ بیان میں کیا گیا جس پر برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا، فرانس، جاپان اور یورپی یونین سمیت 27 ممالک نے دستخط کیے، البتہ جرمنی اس میں شامل نہیں تھا۔

بیان میں کہا گیا کہ قحط ہماری آنکھوں کے سامنے پھیل رہا ہے اور بھوک مٹانے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ وزرائے خارجہ نے قابض اسرائیل کی حکومت پر زور دیا کہ وہ غیر سرکاری تنظیموں کے لیے تمام بین الاقوامی امدادی قافلوں کو غزہ داخل ہونے دے اور امدادی اداروں کی سرگرمیوں میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ڈالے۔

یہ ممالک سات اکتوبر سنہ2023ء کو قابض اسرائیل کی جانب سے شروع کی گئی نسل کشی کی جنگ کے بعد سے اس بارے میں منقسم رہے ہیں کہ اسرائیل کے بارے میں کیا مؤقف اختیار کیا جائے۔ جرمنی جیسے بعض ممالک نے بین الاقوامی قانون کے تحت اسرائیل کے نام نہاد “حقِ دفاع” کی حمایت کی، جبکہ اسپین جیسے ممالک نے فلسطینی عوام کے خلاف کی جانے والی نسل کشی کی مذمت کی۔

تاہم جرمنی نے حالیہ دنوں میں اپنے مؤقف میں تبدیلی دکھاتے ہوئے جمعہ کو اعلان کیا کہ وہ ان تمام ہتھیاروں کی برآمد معطل کر رہا ہے جو قابض اسرائیل کی اس جنگ میں استعمال ہو سکتے ہیں۔

یورپی کمیشن کے اندر بھی رائے میں واضح تبدیلی آئی ہے۔ اس ہفتے یورپی کمیشن کی نائب صدر تیریسا ریبیرا نے “پولیٹیکو” کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ غزہ کی صورتحال بڑی حد تک نسل کشی سے مشابہت رکھتی ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں بھوک کے خاتمے کے لیے روزانہ سیکڑوں امدادی ٹرکوں کی ضرورت ہے، جو دو سال سے زائد عرصے سے جاری محاصرے اور قابض اسرائیل کی مسلط کردہ جنگی نسل کشی کے باعث ممکن نہیں ہو پا رہا۔

عالمی ادارہ صحت نے بھی مسلسل مطالبہ کیا ہے کہ غزہ کے تمام بارڈر کراسنگ فوری طور پر کھولے جائیں اور انسانی امداد کو بغیر کسی رکاوٹ کے پہنچنے دیا جائے، کیونکہ غزہ میں عام شہریوں کی زندگیاں بچانے کے لیے فوری عالمی اقدام ناگزیر ہے۔

اگرچہ شدید بین الاقوامی دباؤ کے بعد قابض اسرائیل نے گزشتہ ہفتوں میں روزانہ درجنوں امدادی ٹرکوں کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دی، تاہم اس نے ان امدادی سامان کی منظم چوری کو نہ صرف آسان بنایا بلکہ اس کی کھلم کھلا حفاظت بھی فراہم کی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan