Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

انصار اللہ کے دو اسرائیلی ہوائی اڈوں اور ایک بندرگاہ سمیت پانچ مقامات پر ڈرون حملے

صنعا – (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) یمن میں قائم مزاحمتی تنظیم انصار اللہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس نے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور غزہ پر جاری قابض اسرائیلی درندگی کے خلاف ردعمل کے طور پر پانچ صہیونی تنصیبات کو ڈرون طیاروں کے ذریعے نشانہ بنایا ہے۔

بیان کے مطابق ان حملوں میں تل ابیب کا بن گوریون ایئرپورٹ، جنوبی اسرائیل کا رامون ایئرپورٹ اور اہم صہیونی بندرگاہ ایلات شامل ہیں۔

دوسری جانب قابض اسرائیلی حکومت کا کہنا ہے کہ اس نے ان حملوں کے جواب میں یمن کے مغربی شہر الحدیدہ میں متعدد تنصیبات کو تباہ کیا ہے، جہاں صہیونی طیاروں نے وحشیانہ بمباری کی۔

انصار اللہ کے مطابق ان کی کارروائیاں فلسطینی عوام کے خلاف جاری صہیونی نسل کشی کو رکوانے کی خاطر ہیں اور جب تک غزہ پر حملے بند نہیں ہوتے، یہ حملے جاری رہیں گے۔

یمنی ذرائع ابلاغ کے مطابق قابض اسرائیلی فضائیہ نے الحدیدہ کی بندرگاہ پر شدید حملے کیے جس کے نتیجے میں شہری انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا۔

گزشتہ جمعہ کو بھی انصار اللہ نے ایک جدید بیلسٹک میزائل “فلسطین 2” کے ذریعے تل ابیب میں بن گوریون ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا تھا، تاہم قابض اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ اس حملے کو روک دیا گیا تھا۔

قابض اسرائیل کی طرف سے غزہ میں جاری انسانیت سوز نسل کشی کے جواب میں انصار اللہ کی جانب سے حملوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، جسے “نصرتِ غزہ” کا نعرہ دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں یمنی مزاحمتی تنظیم نے درجنوں میزائل اور ڈرون حملے قابض اسرائیل پر کیے ہیں۔ جواباً صہیونی حکومت نے صنعا اور الحدیدہ میں مختلف مقامات پر درجنوں فضائی حملے کیے ہیں۔

یمنی مزاحمتی تنظیم نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ وہ قابض اسرائیل سے منسلک تمام سمندری اور فضائی راستوں پر پابندی عائد کر رہی ہے۔ اس میں بن گوریون ایئرپورٹ پر ہوائی پابندی، اور ایلات و حیفا کی بندرگاہوں پر بحری ناکہ بندی شامل ہے۔

واضح رہے کہ قابض اسرائیل نے 7 اکتوبر سنہ2023ء سے غزہ میں جو تباہ کن جنگ مسلط کر رکھی ہے، اس میں اب تک 198 ہزار سے زائد فلسطینی شہید یا زخمی ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔ 10 ہزار سے زائد افراد لاپتہ ہیں اور لاکھوں افراد بے گھر ہو کر کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔

اس جنگ میں قتل، بھوک، نقل مکانی، بمباری اور طبی ناکہ بندی جیسے جرائم شامل ہیں، جن کے نتیجے میں درجنوں بچے بھوک اور بیماریوں کے باعث جان سے جا چکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan