Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

دو ارب مسلمانوں کی فلسطین کے معاملے پر خاموشی انتہائی شرمناک ہے:حوثی رہنما کا بیان

صنعا — (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) یمن میں حوثی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے قابض اسرائیل کے مظالم کو انسانیت اور اخلاقیات سے مکمل انحراف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عمل دراصل انسانی و اخلاقی دیوالیہ پن کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے امت مسلمہ کی بے حسی کو بھی شرمناک اور ذلت آمیز رویہ قرار دیا۔

اپنے بیان میں عبدالملک الحوثی نے کہا کہ قابض اسرائیل روزانہ اُن فلسطینیوں کا قتلِ عام کر رہا ہے جو محض اپنے لیے خوراک تلاش کرتے ہیں۔ ان کے بقول، غزہ میں بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو جبر کے ذریعے قابو میں رکھا جا سکے۔

انہوں نے امریکی حکومت اور اس کے فوجیوں کے کردار کو بھی بے نقاب کیا اور کہا کہ حالیہ اعترافات، جن میں ان آپریشنز میں شامل امریکی فوجیوں کی ہلاکتیں بھی شامل ہیں، امریکہ کے مجرمانہ رویے اور اسرائیل کے ساتھ اس کی براہِ راست شراکت داری کو واضح کرتے ہیں۔

عبدالملک الحوثی نے مزید کہا کہ قابض اسرائیل اپنے جرائم کو “غزہ انسانی تنظیم” اور “امدادی سکیورٹی” جیسے خوشنما عنوانات کے پیچھے چھپانے کی کوشش کر رہا ہے، حالانکہ حقیقت اس کے ارادی جرائم اور جارحانہ عزائم کو ظاہر کرتی ہے۔

انہوں نے بھوک کے ذریعے فلسطینیوں کی نسل کشی کو نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ عالمی سطح پر ایک سنگین اور انوکھا جرم قرار دیا اور کہا کہ اسرائیل نے غزہ کے 98 فیصد زرعی ڈھانچے کو تباہ کر کے زرعی شعبے کو مکمل طور پر مفلوج بنا دیا ہے، جس کے نتیجے میں فلسطینی اپنی بنیادی خوراک سے بھی محروم ہو گئے ہیں۔

انصار اللہ کے رہنما نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ یمن کی افواج غزہ کی مزاحمت کی حمایت جاری رکھیں گی۔ انہوں نے کہا کہ یمنی افواج گزشتہ دو سالوں سے جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطینی عوام کی مدد کر رہی ہیں اور بحیرہ احمر میں اسرائیلی و اتحادی جہازوں کو نشانہ بنا کر اس ظلم کے خلاف عملی مزاحمت کر رہی ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan