Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

سرايا القدس کا غزہ کے اطراف میں صہیونی بستیوں پر راکٹ حملہ

غزہ –(مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) اسلامی جہاد کے عسکری ونگ سرایا القدس نے قابض اسرائیل کے غلافِ غزہ کے اطراف میں قائم صہیونی بستیوں پر متعدد راکٹ داغنے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

سرایا القدس نے اپنی سرکاری ٹیلیگرام چینل پر جاری بیان میں کہا کہ مجاہدین نے صہیونی بستیوں بئیری اور شواکیدہ کو کئی راکٹوں سے نشانہ بنایا۔

بیان میں واضح کیا گیا کہ یہ کارروائی قابض اسرائیل کے ہاتھوں معصوم فلسطینی عوام پر ہونے والے مظالم اور جرائم کے جواب میں کی گئی۔

اسی دوران سرایا القدس نے یہ بھی بتایا کہ ہفتے کے روز غزہ شہر کے جنوبی علاقے محلہ الزیتون میں مربع حسن البنا کے اندر گھسنے والی ایک قابض اسرائیلی فوجی بکتر بند گاڑی کو ایک انتہائی طاقتور نصب شدہ دھماکہ خیز بم کے ذریعے تباہ کر دیا گیا۔

ادھر اتوار کی شام جاری کردہ ایک اور بیان میں سرایا القدس نے اعلان کیا کہ مجاہدین نے خان یونس کے شمال میں شارع نمبر 5 پر گھسے ہوئے صہیونی فوجیوں اور ان کی بکتر بند گاڑیوں پر 60 ملی میٹر مارٹر گولے داغے۔

قبل ازیں اتوار کی شام صہیونی فوجی ریڈیو نے اعتراف کیا کہ غزہ کے وسطی علاقے سے داغا گیا ایک راکٹ غلافِ غزہ کی بستی علومیم کے قریب ایک کھلی جگہ پر گرا۔

یاد رہے کہ فلسطینی مزاحمتی دھڑے مسلسل 681ویں روز بھی اپنی قوم کے دفاع، سرزمین اور مقدسات کے تحفظ کے لیے قابض اسرائیل کی فوجی یلغار اور اجتماعی قتلِ عام کے خلاف تاریخی معرکہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan