Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

جنوبی لبنان میں قابض اسرائیل کی وحشیانہ بمباری، میاں بیوی شہید، بیٹی زخمی

بیروت –(مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیل کی درندہ صفت فوج نے جمعرات کی شام جنوبی لبنان کے قصبے قبریخا کے نواح میں ایک عام شہری کے گھر کو وحشیانہ فضائی حملے کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک شہری اور اس کی اہلیہ موقع پر ہی شہید ہو گئے، جب کہ ان کی بیٹی زخمی ہو گئی۔

لبنانی سکیورٹی ذرائع کے مطابق، صہیونی جنگی طیاروں نے مذکورہ گھر پر دو میزائل فائر کیے، جس سے گھر کا بڑا حصہ تباہ ہو گیا اور دونوں میاں بیوی زندگی کی بازی ہار گئے۔ اس دلخراش واقعے میں ان کی دس سالہ معصوم بیٹی معجزانہ طور پر محفوظ رہی، حالانکہ جائے وقوعہ پر ایک اور شخص شدید زخمی ہوا۔

یہ ظلم و جارحیت محض ایک حملہ نہیں بلکہ ایک مسلسل جنگی جرم ہے، جو قابض اسرائیل نے جنوبی لبنان پر مسلط کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ لبنان اور قابض اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ 27 نومبر 2024ء کو نافذ ہوا تھا، مگر صہیونی ریاست نے نہ صرف اس معاہدے کی بارہا خلاف ورزی کی بلکہ اس دوران ہزاروں حملے کر کے 216 شہریوں کو شہید اور 508 سے زائد کو زخمی کیا۔

یہ حملہ اس ظلم کے تسلسل کا حصہ ہے، جسے قابض اسرائیل نے فلسطین کے بعد اب لبنان کی سرزمین تک پھیلا دیا ہے۔ معصوم خاندانوں کے گھروں کو راکھ میں بدلنا، بچوں کو یتیم اور عورتوں کو بیوہ کرنا، اب قابض اسرائیل کی منظم پالیسی بن چکی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan