غزہ -فلسطین فائونڈیشن پاکستان قابض اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کی پٹی کے علاقوں جبالیہ اور کراما میں دو الگ الگ قتل عام کیے، جن کے نتیجے میں مزید 12 فلسطینی شہید اور دیگر زخمی ہوئے۔
ہمارے نامہ نگار نے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ قابض فوج کے طیاروں نے جبالیہ کیمپ میں الفاخورہ اسکول کے گیٹ کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 8 فلسطینی شہید اور متعدد شہری زخمی ہوگئے۔
شہید ہونے والوں میں سے پانچ کی شناخت ناصر حلمی الجمالی، محمود المنامہ، ایمن ابو الیخنی، نضا ابو الیخنی اور فلسطینی فنکار رشاد ابو صخیلہ کے ناموں سے کی گئی ہے۔
ایک اور اسرائیلی حملے میں، غزہ شہر کے شمال مغرب میں کراما کے علاقے میں “العمصی” خاندان کے ایک گھر اور پانی کے ٹینک پر قابض فوج کی بمباری کے نتیجے میں 4 افراد شہید اور 15 زخمی ہو گئے۔
امریکی اور مغربی حمایت سے قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے نسل کشی اور تباہی کی جنگ جاری ہے، جس میں کل سوموار کے روز مزید قتل عام کیا گیا۔