Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ اور خان یونس شہروں میں قتل عام، 18 فلسطینی شہید

غزہ – فلسطین فائونڈیشن پاکستان: قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں دو الگ الگ مقامات پر نہتے فلسطینیوں کا قتل عام کیا، جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 18 فلسطینی شہید ہوگئے۔ سوموار اور منگل کی درمیانی شب غزہ کے مغرب میں واقع الشاطی کیمپ میں اسرائیلی فوج نے نہتے فلسطینیوں پر وحشیانہ حملہ کیا، جبکہ دوسرا قتل عام جنوبی شہر خان یونس میں کیا گیا۔

قابض فوج کے جنگی طیاروں نے خان یونس کے مغرب میں النمساوی کالونی کے پڑوس میں ایک انٹرنیٹ پوائنٹ پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں 9 افراد شہید اور دیگر زخمی ہوئے۔

اس بربریت میں شہید ہونے والے متعدد فلسطینیوں کی لاشیں ناصر ہسپتال منتقل کی گئیں، جن میں سے کچھ کی شناخت موسیٰ عبدالرحمن محمد الریاطی، حسام محمود ابو خلیفہ، اور توفیق عصام الخالدی کے ناموں سے کی گئی ہے۔

ہمارے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ غزہ شہر کے مغرب میں الشاطی کیمپ میں شہریوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنانے والی اسرائیلی بمباری میں 9 شہری شہید اور دیگر زخمی ہو گئے۔

ساحل سمندر پر واقع کیمپ کے شہداء میں طلال حسونہ، خلیل مطر، ابو حسام الحدیدی، اکرم الحاسی، مصباح الذیفی، تمار العباسی، اس کا بچہ محمد ابو عودہ اور ایک نامعلوم شامل ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan