Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

جھوٹا نیتن یاھو اسرائیلی قیدیوں کی زندگیوں کا ذمہ دار ہے:عزت الرشق

دوحہ – فلسطین فائونڈیشن پاکستان  اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے پولیٹیکل بیورو کے ایک رکن عزت الرشق نے زور دے کر کہا ہے کہ بنجمن نیتن یاہو کے بیانات ایک مایوس کن گفتگو ہیں جس میں وہ ایک خیالی فتح کی تلاش میں ہیں۔ وہ اپنے جھوٹ کو اسرائیلیوں کے سامنے بیچنے میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں۔ نیتن یاہو ہمارے عوام کے خلاف نازی جنگ کے گیارہ ماہ بعد بھی بری طرح ناکام ہو چکا ہے۔ جنگی مجرم صہیونی اپنے مذموم مقاصد حاصل نہیں کر سکا۔

الرشق نے وضاحت کی کہ نیتن یاہو ایک جنگی مجرم ہے جو جھوٹ بولتا ہے، اپنے عوام سے دروغ گوئی کرتا ہے اور امریکی انتظامیہ کو بھی جھوٹ بولتا ہے۔ اس کے بیانات جھوٹ پر مبنی ہیں۔

حماس رہنما الرشق نے کہا کہ نیتن یاہو آج اپنے بیانات سے اس بات کی تصدیق کر رہے ہیں کہ نیتن یاہو ہی قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے اور جنگ بندی کے معاہدے میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مزاحمت کے زیر حراست تمام قیدی فوری طور پر اپنے اہل خانہ کے پاس واپس جا سکتے ہیں، مگر نیتن یاہو ان کی واپسی میں رکاوٹ ڈالنے اور ان کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ “مجرم نیتن یاہو مزاحمتی کارکنوں کی حراست میں موجود قیدیوں کی زندگیوں اور حفاظت کا ذمہ دار ہے۔”

اتوار کی صبح اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں ایک سرنگ کے اندر سے 6 قیدیوں کی لاشیں برآمد کرنے کا اعلان کیا اور ان کی شناخت کی تصدیق کی، جب کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے ان میں سے ایک کی ہلاکت پر دکھ کا اظہار کیا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan