Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسماعیل ہنیہ کو شہید کرنے کے صیہونی اقدام کی مذمت، اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل

اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے سیکریٹری جنرل نے تہران میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو شہید کرنے کے اسرائیلی حکومت کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے اس اقدام سے ایران کے قومی اقتدار اعلی کی خلاف ورزی کی ہے۔

فلسطین فائونڈیشن پاکستان  ہمارے سیاسی نامہ نگار کے مطابق او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طہ نے جدہ میں تنظیم کی مجلس عاملہ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ وحشیانہ جرائم کا سلسلہ جاری رکھنے پر غاصب اسرائیلی حکومت کا اصرار سبھی بین الاقوامی قوانین، اصولوں اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے منافی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تہران پر اسرائیلی حکومت کا حملہ ایران کے قومی اقتدار اعلی اور اس کی قومی سلامتی نیز سبھی بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور کی خلاف ورزی ہے۔
یاد رہے کہ جدہ میں او آئی سی کی مجلس عاملہ کا ہنگامی اجلاس اسلامی جمہوریہ ایران کی درخواست پر بدھ کو منعقد ہوا ۔فلسطینی عوام کے خلاف صیہونیوں کے جرائم ، تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو شہید کرنے پر مبنی صیہونی حکومت کی دہشت گردانہ جارحیت اور اسلامی جمہوریہ ایران کی ارضی سالمیت نیز نیشنل سیکورٹی اور قومی اقتدار اعلی کی خلاف ورزی کا جائزہ او آئی سی کے بدھ کے ہنگامی اجلاس کا ایجنڈا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan