Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ جنگ میں 10 ہزار اسرائیلی ہلاک اور زخمی ہوچکے:اسرائیلی میڈیا

مقبوضہ بیت المقدس – فلسطین فائونڈیشن پاکستان+- عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ نےانکشاف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں پچھلے سال اکتوبر سے فوج کو کم از کم دس ہزار فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔   رپورٹ میں نشاندہی کی ہے کہ غزہ میں لڑائی کے دوران زخمی ہونے کے بعد ہر ماہ تقریباً ایک ہزار اسرائیلی فوجی وزارت جنگ کے بحالی کے شعبے میں شامل ہوتے ہیں”۔   رپورٹ میں کہا گیاہے کہ گذشتہ دس ماہ کے دوران غزہ کی پٹی میں لڑائیوں میں کم از کم 10,000 قابض فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔     اخبار نے کنیسٹ پر22 جولائی سے اکتوبر کے وسط تک لازمی سروس میں توسیع کے قانون کی منظوری کے بغیرموسم گرما کی چھٹیوں پر تنقید کی۔   اخبار نے “نہال” بریگیڈ کے ایک سپاہی کے والد کے حوالے سے جو اس وقت رفح میں کام کر رہے ہیں نے کہا کہ “اسرائیلی جنگوں کی تاریخ میں ایسی صورتحال کبھی نہیں آئی، حتیٰ کہ 1948 میں بھی نہیں، جہاں فوجی دشمن کے علاقے کے اندر لڑتے ہوں اور انہیں جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا‘‘۔     اخبار کے مطابق شمالی گولان پہاڑیوں مقبوضہ شام میں سرویلنس یونٹ میں کام کرنے والی خواتین فوجیوں کو حالیہ دنوں میں من مانی طور پر مطلع کیا گیا تھا کہ وہ مزید چار ماہ کی خدمات انجام دیں گی، حالانکہ انہیں اگلے ماہ ستمبرمیں واپس بھیجا جانا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan