Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

تہران، شہید اسمٰعیل ہنیہ کی نماز جنازہ رہبر انقلاب اسلامی سید علی خامنہ ای کی اقتدا میں ادا کردی گئی

۔ سابق فلسطینی وزیراعظم اور حماس کے سربراہ اسمٰعیل ہنیہ شہید کی نماز جنازہ تہران میں ادا کردی گئی، جس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ حماس کے شہید ہونیوالے سربراہ اسمٰعیل ہنیہ کی نماز جنازہ ایران کے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے پڑھائی، نماز جنازہ تہران یونیورسٹی میں ادا کی گئی، جس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق اسمٰعیل ہنیہ کو جمعہ کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حماس کے سربراہ اسمٰعیل ہنیہ کو ایران میں قاتلانہ حملے میں شہید کردیا گیا، اسمٰعیل ہنیہ پر تہران میں ان کی رہائش گاہ پر حملہ کیا گیا، وہ ایران کے نئے صدر مسعود پزشکیان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے ایران میں موجود تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan