Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

شہداء الاقصی ہسپتال کی ہزاروں مریضوں کی جان بچانے کے لیے فوری طور پر ایک جنریٹر فراہم کرنے کی اپیل کی

غزہ ۔(مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) شہداء الاقصی ہسپتال نے قابض اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں زخمی ہونے والے ہزاروں مریضوں کی جان بچانے کے لیے فوری طور پر ایک بجلی کا جنریٹر فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

وسطی غزہ میں واقع شہداء الاقصی ہسپتال لاکھوں شہریوں کو طبی سہولیات، ہنگامی علاج اور بنیادی صحت کی خدمات فراہم کرنے والا ایک مرکزی مرکز ہے، تاہم بجلی کی شدید قلت کے باعث اسے نہایت خطرناک اور سنگین بحران کا سامنا ہے، جو مریضوں اور زخمیوں کی زندگیوں کو براہِ راست خطرے میں ڈال رہا ہے۔

ہسپتال نے وضاحت کی کہ اس کے بڑے جنریٹرز مسلسل دباؤ اور سخت حالات میں چلنے کی وجہ سے بار بار خراب ہو چکے ہیں۔ اب صرف دو جنریٹر باقی رہ گئے ہیں، ایک درمیانی صلاحیت کا اور دوسرا چھوٹا، جو آپریشن تھیٹرز، انتہائی نگہداشت کے یونٹس اور بچوں کے انکیوبیٹرز جیسے اہم شعبوں کی مسلسل ضروریات پوری کرنے کے لیے ناکافی ہیں۔

ہسپتال نے اس امر پر زور دیا کہ مریضوں کی زندگیاں بچانے اور طبی خدمات کی بلا تعطل فراہمی کے لیے فوری طور پر کم از کم 400 KVA یا اس سے زیادہ صلاحیت کا جنریٹر درکار ہے۔ ہسپتال نے یہ بھی کہا کہ وہ مطلوبہ معیار کے کسی بھی دستیاب جنریٹر کو فوری طور پر خریدنے کے لیے تیار ہے۔

اپیل میں عوام، انسانی حقوق کی تنظیموں، اور مقامی و بین الاقوامی اداروں سے فوری تعاون کی درخواست کی گئی ہے تاکہ مریضوں کا بنیادی علاج یقینی بنایا جا سکے۔

ہسپتال نے واضح کیا کہ بے گناہ انسانوں کی جانیں بچانا اور انہیں طبی دیکھ بھال فراہم کرنا نہ صرف انسانی بلکہ اخلاقی ذمہ داری بھی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan