Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں لڑائی کے دوران انجینیرنگ کور کا ایک افسر ہلاک، ایک زخمی

قبوضہ بیت المقدس  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)اتوار کے روز غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ لڑائی میں ایک صہیونی افسر ہلاک اور ایک فوجی زخمی ہو گیا۔

اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ شمالی غزہ میں “ساجور” کے علاقے سے انجینیرنگ یونٹ کا ایک افسر غزہ کی پٹی میں ایک مشکل واقعے میں مارا گیا، جب کہ دوسرا فوجی شدید زخمی ہوا۔

رواں جولائی کے آغاز سے لے کر گذشتہ جمعرات تک اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی، مغربی کنارے اور شمالی مقبوضہ فلسطین میں لڑائی کے محاذوں پر 9 افسروں اور فوجیوں کو ہلاک کرنے کا اعلان کیا ہے۔

گذشتہ سال 7 اکتوبر کو جنگ شروع ہونے کے بعد سے ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 677 تک پہنچ گئی۔

جبکہ زخمی فوجیوں کی تعداد 4,049 بتائی جاتی ہے۔ جن میں زمینی لڑائیوں میں 2,57 زخمی شامل ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan