مغربی کنارہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) کل جمعہ کو غرب اردن میں قابض یہودی آباد کاروں نے شمالی وادی اردن میں خلہ خضر میں شہریوں کے خیموں پر حملے کرکے انہیں تباہ کر دیا۔ ادھر جنوبی غرب اردن کے شہر الخلیل میں مسافر یطا کے مقام پر یہودی آباد کاروں نے اسرائیلی فوج کی فول پروف سکیورٹی میں متعدد رہائشیوں پر حملہ کیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ آباد کاروں نے بلڈوزر لا کر علاقے میں موجود خیموں کی باقیات (غیر آباد) کو زمین بوس کر دیا۔
آبادگاروں نے پہلے مہینوں پہلے لگائے گئے خیموں کو چوری کرکے کھیپوں میں تباہ کردیا تھا اور آج جو کچھ بچے کچھے خیموں کو بھی بلڈوز کردیا۔
الخلیل میں آباد کاروں نے قابض فوج کی فول پروف سکیورٹی میں الخلیل شہر کے جنوب میں یطا کے مشرق میں متعدد شہریوں پر حملہ کیا۔
ادھر مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے متعدد شہریوں کو حراست میں لیا اور ان میں سے تین کو گرفتار کرنے سے قبل ان سے پوچھ گچھ کی: گرفتار ہونے والوں میں حمد یاسر اور دو حقیقی بھائی حمودہ اور محمد علی العدرہ بھی شامل ہیں۔