Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیلی جارحیت کے بعد ایران کا سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ

تہران (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی جمہوریہ ایران نے قابض اسرائیل کے وحشیانہ حملے کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ حملے ایران کی شہری آبادی، پرامن جوہری تنصیبات اور بنیادی ڈھانچے پر کیے گئے جن میں درجنوں بےگناہ شہری شہید اور زخمی ہوئے۔

ایرانی خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے سلامتی کونسل کے صدر کو فوری اور باضابطہ خط ارسال کیا ہے۔ اپنے خط میں انہوں نے لکھا کہ “قابض اسرائیل نے امریکہ کی براہ راست پشت پناہی میں ایک منظم فوجی جارحیت کی، جس میں پرامن جوہری مراکز اور شہری انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔”

ایروانی نے متنبہ کیا کہ یہ خطرناک اور مجرمانہ اقدام نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

ایران نے مطالبہ کیا کہ سلامتی کونسل فوری اجلاس منعقد کرے اور قابض اسرائیل کی ان اشتعال انگیز، غیر قانونی اور مجرمانہ کارروائیوں کے خلاف سخت مؤقف اپنائے۔ ایران نے یہ بھی واضح کیا کہ اس جارحیت کی تمام تر ذمہ داری قابض اسرائیل پر عائد ہوتی ہے۔

ایرانی مشن نے زور دے کر کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو اپنی سرزمین، اپنے عوام اور قومی خودمختاری کے دفاع کا بنیادی اور ناقابلِ تنسیخ حق حاصل ہے۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ “ایران ان بزدلانہ اور غیر قانونی حملوں کا مؤثر، مناسب اور فیصلہ کن جواب دے گا، وقت اور جگہ کا تعین خود کرے گا۔”

ایرانی مشن نے اپنے مؤقف میں مزید کہا: “ملکی سالمیت، عوام کا تحفظ اور قومی سلامتی کا دفاع کوئی قابلِ سودے بازی معاملہ نہیں۔ قابض اسرائیل نے جو سنگین غلطی کی ہے، وہ اس کی بہت بڑی قیمت چکائے گا۔”

قابض اسرائیل کی جانب سے تہران پر کیے گئے حملے، جن میں ایران کے اعلیٰ فوجی اور سائنسی رہنما شہید کیے گئے، نہ صرف فلسطین کے حامی ملک کو سزا دینے کی کوشش ہیں بلکہ یہ صہیونی دشمن ریاست کی اُس سوچ کا حصہ ہیں جو پورے خطے کو تباہی کی راہ پر دھکیل رہی ہے۔ یہ مظالم اس حقیقت کو مزید اجاگر کرتے ہیں کہ قابض اسرائیل کا وجود صرف فلسطینیوں کے لیے نہیں بلکہ پوری امت کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan