Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اگست میں اسرائیلی فوج نے اڑھائی فلسطینیوں کوجبری بے گھر کیا: انروا

عمان -فلسطین فائونڈیشن پاکستان

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’انروا‘ نے جمعرات کو اعلان کیا کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں 250,000 فلسطینیوں کو اس اگست میں جبری طور پر بے گھر ہونے پر مجبور کیا۔

رواں ماہ کے دوران غزہ میں قابض فوج نے فلسطینی شہریوں کے جبری انخلاء کے 12 ہنگامی احکامات جاری کیے، جن میں اڑھائی لاکھ سے زیادہ فلسطینیوں کو جبری بے گھر کیا گیا۔

’انروا‘ نے ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ “اگست کے دوران غزہ میں قابض اسرائیلی انخلاء کے احکامات 12 تک پہنچ گئے، جس کی وجہ سے تقریباً 250,000 لوگوں کو جبری نقل مکانی کرنا پڑی۔”

جنگ کے دوران پانی کے اہم کنویں اور صفائی کے بنیادی ڈھانچے کو بھی تباہ کیا گیا، جن میں سے بہت سے ایسے علاقوں میں واقع ہیں جہاں انخلا کے نئے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

اقوام متحدہ کی ایجنسی نے متنبہ کیا کہ “غزہ کی رہائشی آبادی کو شدید انسانی بحران کا سامنا ہے اور فوری مدد کی ضرورت ہے تاکہ بنیادی ضروریات کی فراہمی اور متاثرہ علاقوں میں حالات کو معمول پر لایا جا سکے۔”

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan