طولکرم – فلسطین فائونڈیشن پاکستان مغربی کنارے کے شمال مغرب میں واقع شہر طولکرم کے مشرق میں واقع نور شمس کیمپ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہری شہید ہوگیا۔
طبی ذرائع نے تصدیق کی کہ شہری عید ابو الہیجا کو طولکرم کے مشرق میں نور شمس کیمپ میں اسرائیلی سنائپر نے گولی مار کر شہید کر دیا۔
قابض فوج نے کل بدھ کی صبح سے ہی نور شمس کیمپ کے محلوں اور سڑکوں کو سیل کر کے ان میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ اس کیمپ میں 14,000 افراد رہائش پذیر ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ دس ماہ قبل غزہ کی پٹی پر آخری جنگ شروع ہونے کے بعد سے مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ فلسطینی طبی ذرائع کے مطابق، گزشتہ برس اکتوبر سے اب تک ان حملوں میں 660 سے زائد افراد شہید اور 5,400 کے قریب زخمی ہو چکے ہیں۔