Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

بین الاقوامی ایئرلائنز کا تل ابیب کیلئے پروازوں کا تعطل برقرار

دارالخلافے(مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) جرمن فضائی کمپنی “لوفتھانزا گروپ” نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ قابض اسرائیل کے لیے اپنی تمام پروازوں کی معطلی میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کر رہی ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کی تمام ذیلی ایئرلائنز 22 جون، اتوار کی رات تک تل ابیب کے بن گوریون ایئرپورٹ کے لیے کوئی پرواز روانہ نہیں کریں گی۔

قابل ذکر ہے کہ لوفتھانزا نے مئی کے آغاز میں اپنی پروازیں اس وقت معطل کی تھیں جب یمن سے داغا گیا ایک میزائل بن گوریون ایئرپورٹ کے قریب آ گرا تھا۔

معطلی کا اطلاق لوفتھانزا گروپ کی تمام فضائی کمپنیوں پر ہوگا، جن میں لوفتھانزا، سوئس ایئر، برسلز ایئرلائنز، آسٹریئن، یوروونگز، ایٹا اور لوفتھانزا کارگو شامل ہیں۔

اسی طرح اطالوی فضائی کمپنی “الیتالیہ” نے بھی اپنی ویب سائٹ پر اعلان کیا ہے کہ وہ بھی اسی مدت تک تل ابیب کیلئے پروازیں بند رکھے گی۔

حالیہ ہفتوں کے دوران متعدد بین الاقوامی فضائی کمپنیوں نے تل ابیب جانے اور وہاں سے آنے والی پروازیں بند کر دی ہیں۔ اس فیصلے کے پیچھے یمن سے حوثی تنظیم “انصار اللہ” کی جانب سے داغے گئے میزائل ہیں، جو قابض اسرائیل کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ یہ حملے غزہ پر جاری جنگ اور انسانی جانوں کے بے دریغ ضیاع کے خلاف حمایت میں کیے جا رہے ہیں۔

قابض اسرائیلی حکام کے مطابق 4 مئی کو ایک میزائل بن گوریون ایئرپورٹ کے نزدیک گرا، جس کے بعد غیر ملکی فضائی کمپنیوں کے خدشات میں اضافہ ہوا۔

تازہ معلومات کے مطابق اسرائیلی اخبار “اسرائیل ہیوم” نے منگل کو رپورٹ کیا ہے کہ امریکی فضائی کمپنی “یونائیٹڈ ایئرلائنز” نے 5 جون تک اپنی پروازیں معطل رکھی ہیں، جب کہ نیدرلینڈز کی کم لاگت فضائی کمپنی “ٹرانسویویا” 3 جون سے پروازیں بحال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، اور لٹویا کی “ایئر بالٹک” 6 جون کو پروازیں دوبارہ شروع کرے گی۔

اسی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ “ایبریا ایکسپریس” (ہسپانوی کمپنی) 30 جون تک پروازیں معطل رکھے گی، “ایئر انڈیا” 18 جون تک، جبکہ “ایزی جیٹ” برطانیہ کی جانب سے جون کے اختتام تک پروازیں معطل رہیں گی۔

آئرلینڈ کی “رائن ایئر” اور “برٹش ایئر ویز” نے 31 جولائی تک پروازیں معطل کر دی ہیں، “ایئر سی شلز” نے بھی جولائی کے اختتام تک تعطل جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے، جب کہ “ایئر کینیڈا” نے سروس بحالی ستمبر سنہ2025ء تک مؤخر کر دی ہے۔

یاد رہے کہ یمن کی انصار اللہ تحریک، نومبر سنہ2023ء سے غزہ میں جاری جنگ کے خلاف قابض اسرائیل کو براہ راست نشانہ بنا رہی ہے۔ ان حملوں میں ڈرونز اور بیلسٹک میزائلوں کا استعمال کیا جا رہا ہے، جب کہ بن گوریون ایئرپورٹ کی فضائی سرگرمیوں کو بھی نشانہ بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ قابض اسرائیل سے منسلک یا اس کی ملکیت میں آنے والے تجارتی جہازوں کو بحیرۂ احمر میں ہدف بنایا جا رہا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan