Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فلسطینی مساجد میں نماز فجر میں حاضری کےلیے فجر عظیم مہم

فلسطین کےتمام شہروں میں موجود مساجد بالخصوص غرب اردن میں یہودی آباد کاروں کے خطرات کا سامنا کرنے والی تاریخی مسجد ابراہیمی میں نمازیوں کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے جاری ‘فجر عظیم’ مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔

فلسطینی شہریوں سے اپیل کی گئی تھی کہ کل جُمعۃ المبارک کی فجر کی نماز میں حاضری کو یقینی بنائیں۔

فلسطینی محکمہ اوقاف کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ ہفتے کوہزاروں یہودی آباد کاروں نے مذہبی رسومات کی ادائی کے لیے مسجد ابراہیمی پر دھاوا بولا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز نماز فجر میں غزہ کی پٹی، غرب اردن، القدس اور شمالی فلسطین کی مساجد نمازیوں سے بھرگئیں۔ اس موقعے پر مساجد میں روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے۔ فلسطینی شخصیات نے کل جمعہ کو فجرکی نماز میں زیادہ سے زیادہ حاضری یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے فلسطینی نمازیوں سے کہا ہے کہ وہ مسجد ابراہیمی میں حاضری کو یقینی بنائے۔

قبل ازیں جمعہ کو علی الصباح نماز فجر سے قبل ہی فلسطینیوں کی مساجد میں آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ اور غرب اردن کی مسجد ابراہیمی میں نماز کے لیے آنے والے فلسطینی نمازیوں‌کو شدید مشکلات اور رکاوٹوں کا سامناکرنا پڑا۔ قابض فوج نے نمازیوں کو جگہ جگہ روک کر ان کی شناخت پریڈ کی۔

بیت المقدس میں فلسطینی شہریوں پر عاید کردہ پابندیوں کے باعث درجنوں فلسطینی نماز کی جماعت میں شامل ہونےسے محروم رہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan