Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فلسطینی صحافیوں کی برطرفی امریکی میڈیا کی دوغلی پالیسی ہے:قاسم

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس ]کی بیرون ملک قیادت کے ایک رکن ہشام قاسم نے کہا ہے کہ”امریکی خبر رساں ایجنسیوں اور میڈیا کی جانب سے بعض صحافیوں اور نامہ نگاروں کے خلاف فلسطینی بیانیے کی مبینہ حمایت کی پاداش میں کیے گئے حالیہ اقدامات آزادی اظہار کی صریح اور کھلم کھلا خلاف ورزی ہیں۔ ہر صحافی اور رپورٹر کا حق ہے کہ وہ اپنے سیاسی عقائد کا اظہار کرے اور انسانیت کے حوالےسے اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں انجام دے۔

بیرون ملک میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ہشام قاسم نے پیر کے روز ایک پریس بیان میں وضاحت کی کہ “ان صحافیوں اور نامہ نگاروں کی برطرفی میں زیادتی اور صہیونی دباؤ کے سامنے سر تسلیم خم کرنا ہے، جو جنگ لڑتے ہیں۔ ہر وہ رائے اور موقف جو اسرائیل کے جھوٹے بیانیے سے متصادم ہو اور لفظ، تصویر اور تجزیے کے ذریعے جس میں فلسطینیوں کی فتح کی بات کی جائے تو وہ امریکیوں کے لیے قابل قبول نہیں ہوتا۔

قاسم نے انسانی حقوق کی تنظیموں اور صحافتی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ ان صحافیوں کے خلاف اس غیر منصفانہ پالیسی کا مقابلہ کریں، کیونکہ ان کے ساتھ بہت زیادہ ظلم اور ناانصافی کی گئی، چاہے انہیں ان کے ذریعہ معاش سے محروم کر دیا جائے، یا انہیں اپنی رائے کے اظہار پر سزا دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں امریکا کے متعدد میڈیا اداروں نے فلسطینی صحافیوں کو ملازمت سے نکال دیا تھا۔

چند روز قبل غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے فوٹو جرنلسٹ حسام سالم نے انکشاف کیا تھا کہ امریکی اخبار “نیویارک ٹائمز” نے انہیں بطور “فری لانس فوٹو جرنلسٹ” کے کام سے معطل کر دیا ہے۔

فوٹوگرافر سالم نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں برسوں کی آگ کی کوریج کے بعد امریکی اخبار “نیویارک ٹائمز” نے مجھے اطلاع دی کہ وہ “فری پریس فوٹوگرافر” کے طور مزید ملازمت پر نہیں رکھ سکتے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan