Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فلسطینی معلمہ ھنادی حلوانی کی نظر بندی میں توسیع

اسرائیلی قابض اتھارٹی نے فلسطینی استاد اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی ھنادی حلوانی کی نظر بندی میں توسیع کر دی ہے۔
مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ نظر بندی میں توسیع کا فیصلہ اسرائیلی عدالت نے کیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت وہ جمعہ کے روز تک نظر بند رہیں گی۔
اسرائیلی پولیس نے ھنادی حلوانی کو مقبوضہ یروشلم میں ان کے  گھر میں گھس کر گرفتار کیا تھا اور ان کا موبائل فون بھی قبضے میں لے لیا تھا۔
حلوانی مسجد اقصیٰ کے حوالے سے ایک معرف معلمہ ہیں۔ اس کے علاوہ انسانی حقوق کے لیے بھی جدوجہد میں مصروف ہیں۔  ایسی فلسطینی شخصیات اسرائیلی قابض فورسز کے نشانے پر رہتی ہیں۔
محترمہ ھنادی حلوانی کو اس سے قبل بھی کئی بار اسرائیلی قابض فورسز حراست میں لے چکی ہیں۔ اسی دوران ان کے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر اور بیرون ملک جانے پر بھی پابندی لگا ئی گئی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan