Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فلسطین کی آزادی تک فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں: یورپ فلسطین کانفرنس

سویڈن کے تیسرے بڑے شہر مالمو میں منعقدہ 20 ویں یورپین فلسطین کانفرنس سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کی آزادی تک فلسطینی قوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔ کانفرنس کے لیے ون پوائنٹ ایجنڈا تھا  جس میں یہ عزم کیا گیا کہ فلسطینی 75 سال کی جلا وطنی کے بعد بھی اپنے وطن میں واپسی کے لیے پرعزم ہیں اور حق واپسی کے لیے جدو جہد جاری رکھیں گے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ ظلم وجبر کی اس داستان کو اب ختم ہونا چاہیے اور فلسطینی قوم کو حق خود ارادیت ملنا چاہیے۔ مقررین نے کہا کہ وہ مسئلہ فلسطین کے پرامن حل کے لیے جدو جہد جاری رکھیں گے۔

اس موقعے پرپاکستانی وفد کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔ پاکستانی وفد میں اعجاز شیخ، زبیر حسین، راجہ تنویر، محمد سروس اور محمد رضوان نے شرکت کی۔ ہفتے کی صبح شروع ہونے والی یہ اہم کانفرنس دن بھر جاری رہی۔ کانفرنس کا آغاز فلسطین کے قومی ترانے سے ہوا۔ کانفرنس ہال تا حد نگاہ فلسطینی پرچموں سے مزین تھا۔

اس موقعے پر فلسطینی رہ نماؤں کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف ظلم وجبر کی داستان کو اب ختم ہونا چاہیے۔ ہم مسئلہ فلسطین کا پرامن حل چاہتے ہیں۔ اس کانفرنس کے فورم سے ہم دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم ایک پرامن قوم ہیں اور پرامن طریقے سے اپنے حقوق کا مطالبہ کرتےہیں۔ ہم دیگر آزاد دنیا کی طرح اپنے وطن میں آزادی اور خود مختاری کے تحت زندگی گذارنا چاہتے ہیں۔

کانفرنس میں سویڈن کی مقامی سیاسی جماعتوں کے رہ نماؤں نے بھی شرکت کی۔ وژن پارٹی سے  سیعاد بوسولازچ، حمزہ اکاچہ، احمدمحمود اور عبدالجلیل شریک ہوئے۔ جب کہ سوشل ڈیموکریٹک کے ممبر پارلیمنٹ جمال الحاج نے شرکت کی۔ پاکستانی میڈیا سے بات کرتے ہوئے سویڈن کی سیاسی اور سماجی شخصیات کا کہنا تھا کہ سویڈن میں اس کانفرنس کا انعقاد ایک عمدہ کاوش ہے کیونکہ سویڈن ہی یورپ کا وہ واحد ملک ہے جس نے فلسطین کو بہ طور ایک ریاست تسلیم کیا ہے اور اسٹاک ہوم میں فلسطین کا پہلا سفارت خانہ قائم کیا گیا۔ امید ہے یہ کانفرنس مسئلہ فلسطین کے حل میں اہم کردار ادا کرےگی۔

پاکستانی وفد کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ سے فلسطینیوں کے حقوق کی آواز اٹھاتا آیا ہے۔ فلسطین کی آزادی تک ہم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

 

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan