Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فلسطینی خاتون قیدی اسراء جعابیص اسیری کے آٹھویں سال میں داخل

مقبوضہ بیت المقدس کے جنوب مشرق میں واقع جبل مکبر قصبے سے تعلق رکھنے والی زخمی قیدی اسراء جعابیص (38 سال) منگل کوقید کے مسلسل آٹھویں سال میں داخل ہوگئیں۔

بیت المقدس کی اسیران کی کمیٹی کے سربراہ امجد ابو عصب نے بتایا کہ جعابیص کو 11 اکتوبر کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ الزعیم قصبے سے ملحقہ سڑک پر اپنی گاڑی چلا رہی تھیں۔ قابض حکام نے اس پر جھوٹا الزام لگایا کہ وہ کار میں دھماکہ خیز مواد لےجا رہی تھیں کو پھٹ گیا تھا جب کہ جعابیص اپنا مکان تبدیل کر نے کے بعد گھر کا سامان لے جا رہی تھیں جس میں  ایک گیس سلینڈربھی شامل تھا۔

ابو عصب نے نشاندہی کی کہ گاڑی میں آگ لگنے سے جعابیص کا پورا جسم پر شدید جھلس گیا۔ مگر صہیونی حکام نے اسے ایک عسکری کارروائی قرار دیتے ہوئےگیارہ سال قید کی سزا سنادی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب اسے گرفتار کیا گیا تو وہ اپنے پیچھے اپنے اکلوتے بچےکوعمر چھوڑ گئی تھیں۔ وہ کئی جیلوں میں رہ چکی ہیں اور فی الحال دیمون جیل میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسراء کو زخموں اور جلن کی تکلیف ابھی تک موجود ہے۔ اسے کئی فوری سرجری کرنے کی ضرورت ہے، لیکن جیل انتظامیہ اس کے لیے ضروری علاج فراہم کرنے میں تاخیر کر رہی ہے۔

ابو عصب نے کہا کہ قید اور جسمانی تکلیف کے باوجود چار سال قبل اسرا نے میٹرک کا امتحان پاس کیا۔ وہ دستکاری میں بہت مہارت رکھتی ہیں اور وہ اپنے ساتھی قیدیوں کے ساتھ تمام سرگرمیوں میں حصہ لیتی ہیں۔

قیدیوں کے امور سے متعلق اداروں کے مطابق گذشتہ اگست کے آخر تک اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں اور اسیران کی کل تعداد تقریباً چار ہزار 650 تک پہنچ گئی، جن میں 32 خواتین قیدی، 180 بچے اور تقریباً 743 انتظامی قیدی شامل ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan