Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فجی کی حکومت اپنا سفارت خانہ القدس منتقل کرنے کا فیصلہ واپس لے:حماس

رام اللہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” نے جمہوریہ فجی کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی ریاست کے لیے سفارت خانہ کھولنے کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔

حماس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کی نقل مرکز اطلاعات فلسطین کو موصول ہوئی ہے۔ بیان میں حماس نے جمہوریہ فجی کے وزیر اعظم سیوتینی ربوکا کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی ریاست کے لیے اپنے ملک کا سفارت خانہ کھولنے کے فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

حماس نے فجی کی حکومت سے فوری طور پر اس غیر قانونی فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ یہ اقدام ہماری قوم کے خلاف جرائم اور خلاف ورزیوں میں قابض اسرائیلی شراکت دار کی حیثیت میں رکھتا ہے۔ اس سے انصاف اور انسانیت کی اقدار اور ہمارے لوگوں کے حق خود ارادیت کے ساتھ ساتھ ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے مطالبے کی راہ میں رکاوٹ کھڑی کرنے کی مذموم کوشش ہے۔

منگل کے روز فجی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل میں اپنا سفارت خانہ کھولنے کی منظوری دی تھی۔صہیونی حکومت نے اس کا خیر مقدم کیا مگر فلسطینی وزارت خارجہ نے اس کی شدید مذمت کی۔

فجی کی وزارت خارجہ نے “X” پلیٹ فارم پر ایک بیان میں کہا کہ اس کے ملک کی حکومت نے “اس بات کی منظوری دی ہے کہ اسرائیل میں ملک کا سفارت خانہ القدس میں ہوگا”۔

انہوں نے مزید تفصیلات کا ذکر کیے بغیر مزید کہا کہ “سفارت خانے کے قیام سے پہلے اور اس کے دوران متعلقہ حکام کے ساتھ مشاورت کے بعد وزارت خارجہ اور وزارت دفاع کی طرف سے ضروری خطرے کا جائزہ لیا جائے گا”۔

اس فیصلے سے قبل فجی نے تل ابیب میں واقع قونصلیٹ جنرل کے ذریعے اسرائیل میں سفارتی نمائندگی برقرار رکھی ہے۔

القدس میں سفارت خانہ کھولنے کے اس کے فیصلے کو اسرائیل میں اس کی سفارتی نمائندگی کو قونصلیٹ جنرل سے سفارت خانے میں اپ گریڈ کرنے کی کوشش سمجھی جاتی ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ وہ فجی کے وزیر اعظم سیتیونی ربوکا کے فیصلے کی “سخت مذمت” کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ قدم “بین الاقوامی قانون اور مقدس شہر، اس کی قانونی اور سیاسی حیثیت اور فلسطینی عوام کے آئینی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کی واضح قراردادوں کی خلاف ورزی ہے”۔

فلسطینی وزارت خارجہ نے بھی فجی کے فیصلے کو “فلسطینی عوام اور ان کے حقوق کے خلاف جارحیت قرار دیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan