برسلز (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے زور دیا ہے کہ یورپی یونین کو لبنان کو بہ طور ریاست اور اداروں کو تباہی سے بچانے کے لیے کام کرنا چاہیے۔
لبنان میں انسانی صورتحال تیزی سے ابتر ہوتی جا رہی ہے، صرف چند دنوں میں 10 لاکھ افراد بے گھر ہو گئے
میں لبنانیوں کی حمایت کے لیے یورپی یونین کے ساتھ ہم آہنگی میں کی گئی کوششوں کی تعریف کرتا ہوں۔
بوریل نے نشاندہی کی کہ یورپی یونین فوری جنگ بندی کے لیے سفارتی حل کے دروازے کھولنے پر زور دے رہی ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ بیروت پر حملے بہت پریشان کن ہیں اور متاثرین کی بڑی تعداد کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ اسرائیل کی جانب سے اپنےحق دفاع کی بات بین الاقوامی قانون کے مطابق ہونی چاہیے۔
گذشتہ سوموار سے اسرائیلی قابض فوج نے لبنانی علاقوں کے خلاف وسیع پیمانے پر جارحیت کا آغاز کیا ہے، جو تقریباً ایک سال قبل حزب اللہ کے ساتھ محاذ آرائی کے آغاز کے بعد سے سب سے زیادہ پرتشدد کارروائی ہے۔ اسرائیلی فوج کی اس وحشیانہ جارحیت میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ سمیت جماعت کے کئی سرکردہ رہ نما شہید کردیے گئے ہیں۔