Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

یورپی ممالک کا فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنا قابل تحسین ہے: پاکستان

اسلام آباد  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) پاکستان نے یورپ کے تین ممالک کی جانب سے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کئے جانے کا خیر مقدم کیا ہے۔

ان خیالات اکا ظہار ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے بدھ کے روز ایک نجی ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا اب فلسطینیوں کو ان کا حق دینے کیلئے تیزی سے متفق ہو رہی ہے۔

چار کریبئن ممالک نے بھی چند روز پہلے ایسا ہی مستحسن فیصلہ کیا۔ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا فلسطین کو تسلیم کرنے والوں کی اقوام متحدہ میں بھاری اکثریت ہو چکی۔ یو این سمیت تمام عالمی فورمز میں فلسطین کو اب آزاد اور خود مختار ریاست کے مساوی حقوق بھی ملنے چاہئیں۔

ترجمان کے مطابق مومینٹم بن گیا، فلسطینیوں کو حق دینے کیلئے عالمی برادری تیزی سے متفق ہو رہی ہے، اقوام متحدہ میں فلسطین کو تسلیم کرنے والوں کی اکثریت تین چوتھائی ہوچکی، یو این کو اب ایک قدم آگے بڑھ کر فلسطین کو بطور ریاست جگہ دینی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین کو اقوام متحدہ اور دیگر عالمی فورمز پر اپنی آواز ملنی چاہئیے، اقوام متحدہ میں فلسطین کو خود مختار ریاست کے حقوق ملنے چاہئیں، فلسطین کو ووٹ اور مباحثے میں دیگر ریاستوں کی طرح حصہ لینے کا حق ہونا چاہئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan