اسٹراسبرگ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )انسانی حقوق کی تنظیم یورو- میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس مانیٹر نے فلسطین کے ساتھ تعلقات کے لیے یورپی پارلیمنٹ کے وفد کے اجلاس کے دوران کہا ہے کہ اسرائیل مقبوضہ فلسطین میں یورپی فنڈز سے چلنے والے منصوبوں کے حوالے سے جنگ چھیڑ رہا ہے۔ انہیں تباہ کر کے انہیں محدود کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
آبزرویٹری نے اشارہ کیا کہ اسرائیلی حکومت مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی آباد کاروں کی دہشت گردی کو ہوا دینے میں اپنا حصہ ڈالتی ہے۔ انہیں لائسنس دے کر اور انہیں ہتھیار لے جانے کی ترغیب دیتی ہے۔
اسرائیلی فوج کو احکامات جاری کرتی ہے کہ وہ ان کے تعاقب کے دوران ان کی حمایت اور مدد کریں۔ فلسطینی آبادی کا، ان کی زمینوں کوآگ لگاتی ہے۔
فلسطین کے ساتھ تعلقات کے لیے یورپی پارلیمان کے وفد نے کل بدھ کی شام اسٹراسبرگ میں ایک اجلاس منعقد کیا، جس میں فلسطین میں یورپی فنڈز سے چلنے والے منصوبوں اور تنصیبات کی مسماری اور مغربی کنارے میں آباد کاروں کے تشدد میں اضافے کے بارے میں بات ہوئی۔
یورو-میڈیٹیرینین مانیٹر کے کمیونیکیشن آفیسر محمد شحادہ ، یورپی کمیشن برائے انسانی امداد اور شہری تحفظ (ڈی جی ای سی ایچ او) میں مشرق وسطیٰ یونٹ کے سربراہ جیوانی دی گیرولامو، مشرق وسطیٰ کے سربراہ مائیکل مان، جوناتھن وائٹل، یورپی کمیشن برائے انسانی امداد اور شہری تحفظ، (DGECHO) میں فیلڈ کوآرڈینیشن یونٹ کے سربراہ میں تھے۔
یورو میڈ کمیونیکیشن آفیسر محمد شحادہ نے یورپی پارلیمنٹ کے ممبران سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی آواز بلند کریں اورچیزوں کو ان کے مناسب ناموں سے پکاریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ “میں جانتا ہوں کہ برسلز میں اس اصطلاح کو استعمال کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس کی جاتی ہے، لیکن ریاستہائے متحدہ امریکہ میں بائیڈن انتظامیہ نے وزارت خارجہ کے حالیہ بیان میں ایسا کیا جس میں آباد کاروں کے تشدد کو دہشت گردی قرار دیا گیا تھا۔”
انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی قصبوں اور دیہاتوں میں داخل ہو کر خواتین اور بچوں کو بندوقوں اور ہتھیاروں سے ڈرا کر اریحا اور رام اللہ کے درمیان کے بیشتر علاقوں کو خالی کروانے میں کامیاب ہو گئے۔
یورپی پارلیمنٹ کے ارکان نے یورپی یونین کمیشن سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف قتل و غارت گری کے مرتکب افراد پر پابندیاں عائد کرے اور سب سے زیادہ پرتشدد حملے کرنے والے نمایاں آباد کار کارکنوں کے خلاف سفری پابندی کے احکامات جاری کرے۔