Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

یورو میڈ کا عالمی عدالت سے فلسطین میں قطری دفترکھولنے کا مطالبہ

جنیوا (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) انسانی حقوق کےلیے کام کرنے والی تنظیم یورو میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس مانیٹر نے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطین میں ایک ملکی دفتر کھولے تاکہ فلسطینی علاقوں میں ہونے والے جرائم کی تحقیقات میں سہولت فراہم کی جا سکے۔

آبزرویٹری نے ایک بیان میں کہا کہ فوجداری عدالت کو فلسطینی علاقوں میں جرائم کے ارتکاب کے حالات اور ان کے اثرات کا جائزہ لینا چاہیے، حالات کے حقائق کو اس کے مکمل تناظر میں جانچنا چاہیے اور تمام شواہد کا جائزہ لینے کے قابل ہونا چاہیے۔

انہوں نے متاثرین اور ان کے اہل خانہ سے براہ راست ملاقات کرنے اور عین وقت پر گواہوں کو سننے کی ضرورت پر زور دیا جس سے فلسطین میں انصاف کے قیام میں مدد ملے اور اس میں تیزی آئے۔

انسانی حقوق گروپ نے اس بات پر زور دیا کہ فوجداری عدالت کے پبلک پراسیکیوٹر کو ایک ملکی دفتر کھولنے کے لیے کام کرنا چاہیے اور اس کے لیے ضروری اقدامات کرنا چاہیے اور اسرائیلی طرز عمل کے سامنے نہیں جھکنا چاہیے، جو اقوام متحدہ اور بین الاقوامی حقائق کی تلاش اور تحقیقاتی کمیٹیوں کے داخلے سے انکار کرتا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan