Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غاصب آبادکاروں نے یطا کے مشرق میں انگور کا فارم تباہ کر دیا

الخلیل –  (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن )  مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوب میں واقع قصبہ یطا کے مشرقی حصے میں قابض صہیونی آبادکاروں نے جمعہ کے روز سو سے زائد انگور کی بیلوں پر مشتمل ایک فارم تباہ کر دیا۔

میڈیا ایکٹیوسٹ اسامہ مخامرہ نے بتایا کہ یہ غاصب آبادکار چار دونم رقبے پر پھیلے انگور کے باغات کو برباد کر چکے ہیں۔ یہ باغات علاقے کے ایک فلسطینی شہری نبيل النواجعہ کی ملکیت تھے اور اشکارہ کے علاقے میں، یطا کے جنوب مشرق میں واقع ہیں۔

قابض آبادکار مافیا نے مسافر یطا کے باشندوں کے خلاف اپنی جارحیت میں اضافہ کر رکھا ہے، تاکہ انہیں ان کی زمینوں سے بے دخل کر کے اپنے غیر قانونی آبادکاری منصوبوں کے لیے جگہ ہتھیائی جا سکے۔

یہ ظالمانہ اقدام نہ صرف فلسطینیوں کی زمین پر حملہ ہے بلکہ ان کی زندگی، محنت اور عزم کی توہین بھی ہے، جو صہیونی درندگی کی کھلی علامت ہے۔

یہ واقعہ فلسطینیوں کے حقِ زمین پر ڈھائے جانے والے ظلم اور قابض ریاست کی نسل کشی کی سازشوں کا ایک اور المناک باب ہے، جو فلسطینی قوم کی آزادی کی جدوجہد کو خاموش نہیں کر سکتا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan