Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مصرکی انتہا پسند یہودیوں کے ہاتھوں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی شدید مذمت

مصری وزارت خارجہ نے مسجد اقصیٰ کے تقدس کی بار بار اور بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں کو “انتہا پسندی اور خطرناک پیشرفت ” قرار دیا۔

یہ بات مصری وزارت خارجہ کے ایک بیان میں سامنے آئی ہے، جب سینکڑوں آباد کاروں نے نام نہاد “عبرانی سال نو کے دن” کے موقع پر مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ مصر مسجد اقصیٰ کے تقدس کی بار بار اور بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتا ہے، جو کہ یہودی انتہا پسند عناصر اسرائیلی قابض افواج کے پیش نظر مقدس مقام کے خلاف کرتے ہیں۔”

انہوں نے اس طرح کی خلاف ورزیوں کے تسلسل، فلسطینی عبادت گزاروں کی نقل و حرکت اور ان کی مذہبی رسومات کی انجام دہی پر پابندیاں عائد کرنے اور القدس کی قانونی اور تاریخی حیثیت کو تبدیل کرنے کی مسلسل کوششوں کی مذمت کی ہے۔

بیان کے مطابق زور دے کر کہا گیا ہے کہ یہ کوششیں بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں اور ایک خطرناک پیش رفت ہے جو مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور جامع حل اور دو ریاستی حل کے حصول کے امکانات کو کمزور کر دیتا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan