Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

جنوبی لبنان کےالنبطیہ شہرمیں اسرائیلی بمباری میں 10 افراد شہید

بیروت –  فلسطین فائونڈیشن پاکستان+-  لبنان کی وزارت صحت نے ہفتے کی صبح بتایا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے جنوبی شہر النبطیہ میں ایک رہائشی عمارت پر فضائی حملہ کیا، جس کے نتیجے میں دس افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ گولان کے علاقے میں میزائل حملے میں متعدد ہلاکتوں کے بعد گذشتہ چند ہفتوں کے دوران کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ اسرائیل نے اس حملے پر لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔

خیال رہے کہ 30 جولائی کو بیروت میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر فواد شکر کی اسرائیلی حملے میں ہلاکت کے بعد حزب اللہ نے اسرائیل کو جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

گذشتہ برس 7 اکتوبر سے لبنان کی سرحد پر روزانہ کی بنیاد پر جھڑپیں جاری ہیں۔ ان جھڑپوں میں اب تک لبنان میں 565 افراد شہید ہو چکے ہیں، جن میں کم از کم 116 شہری شامل ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan