پاکستان(مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر حملہ ناقابل فراموش واقعہ ہے، پوری دنیا کو اس کا نوٹس لینا اور جنگ بندی کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے۔
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے غزہ پر غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے عام شہریوں کووحشیانہ بمباری کا نشانہ بنانے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہگزشتہ روز پناہ گزینوں کے جبالیا کیمپ پر شدید بمباری کی گئی ہے، اسرائیل کی بمباری سے سیکڑوں شہری شہید ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ناقابل فراموش واقعہ ہے، پوری دنیا کو اس کا نوٹس لینا چاہیے اور جنگ بندی کیلئے دنیا کردار ادا کرے۔