Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

عالم اسلام کے کونے کونے میں اسماعیل ھنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ

دارالحکومت – فلسطین افائونڈیشن پاکستان+ اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی بیورو کے سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے لاکھوں مسلمانوں نے متعدد اسلامی اور عرب ممالک میں سرکاری اور عوامی سطح پر غائبانہ نماز جنازہ ادا کی۔

جمعہ کے روز ہونے والے اجتماعات میں پورے عالم اسلام میں فلسطینیوں کی نصرت کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں اور اسرائیلی جنگی مجرم ریاست کی تباہی کے لیے بددعائیں کی گئیں۔

اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر کئی ممالک میں نماز جنازہ ادا کی گئی۔ اس کے علاوہ جمعہ کے اجتماعات میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی قبولیت، مظلوم فلسطینی قوم کی آزادی کی حمایت اور غاصب صہیونی دشمن ریاست کی بربادی کے لیے دعائیں کی گئیں۔

انڈونیشیا

اسلامی دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک انڈونیشیا میں شہید اسماعیل ہنیہ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔

انڈونیشیا کے کئی شہروں میں اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ میں اعلیٰ حکومتی عہدیدار، سرکردہ مذہبی اور سیاسی شخصیات، سفارت کار اور عوام الناس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

نماز جنازہ سے قبل دارالحکومت جکارتہ میں یکجہتی کے پروگراموں کی تنظیم اور انڈونیشیا کے متعدد تعلیمی اداروں میں اسماعیل ہنیہ کی مغفرت کے لیے دعائیں کی گئیں۔ انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کو “ناقابل برداشت اور مجرمانہ قتل” قرار دیا۔

خیال رہے کہ اسماعیل ہنیہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب تہران میں، جہاں وہ ایران کے سرکاری مہمان کی حیثیت سے موجود تھے، جنگی مجرم صہیونی دشمن نے ایک بزدلانہ بم حملے میں شہید کر دیا تھا۔ انڈونیشیا کے نائب صدر معروف امین نے ہنیہ کو “اسرائیلی قابض دشمن سے فلسطین کی آزادی کا مجاہد اور عظیم فلسطینی لیڈر” قرار دیا۔

ملائیشیا

ملائیشیا میں وزیراعظم انور ابراہیم نے کوالالمپور کی قومی مسجد میں ہونے والی غائبانہ نماز میں شرکت کی، جب کہ حکومت نے ملک کی تمام مساجد کے آئمہ کو شہید اسماعیل ہنیہ اور فلسطین کے شہداء کی روح کے ایصال ثواب کے لیے غائبانہ نماز ادا کرنے کی ہدایت کی۔

حکومت نے فلسطینی کاز کے ساتھ یکجہتی کے موقف کی تجدید اور غاصب قابض ریاست کے جرائم کی مذمت کے لیے اپوزیشن سمیت مختلف عوامی اور سیاسی دھڑوں کی قیادت نے شرکت کی۔

پاکستان

حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے لاکھوں پاکستانیوں نے غائبانہ نماز جنازہ میں شرکت کی اور پاکستان کی تمام مساجد میں نماز جمعہ کے بعد فلسطینیوں کے لیے دعائیں کی گئیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اسماعیل ہنیہ کے مجرمانہ حملے میں شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اسرائیلی دشمن کی کھلی جارحیت قرار دیا۔ جب کہ پاکستانی پارلیمنٹ نے ایران کے دارالحکومت تہران میں حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ کے قتل کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کی۔

نماز جنازہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ “ہنیہ کی شہادت نے ہمارے اندر ایک نئی روح پھونک دی، اگر آج دنیا بھر کے لوگ حماس کے ساتھ کھڑے ہیں تو یہ ان کے لیے بہت بڑی کامیابی ہے۔”

ترکیہ

ترکیہ میں نماز جمعہ کے بعد استنبول اور انقرہ کی قیادت میں ملک کی کئی ریاستوں میں ہنیہ کے لیے غائبانہ نمازوں کا انعقاد کیا گیا، جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔

نمازیوں نے صبح سویرے استنبول کی فتح مسجد اور آیا صوفیہ میں شہید ہنیہ اور ان کے ساتھیوں کے لیے غائبانہ نماز ادا کی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan