لندن – فلسطین فائونڈیشن پاکستان بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیم ’سیو دی چلڈرن‘ نے برطانوی حکومت سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت فوری طور پر معطل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
تنظیم نے ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہا کہ خطرہ ہے کہ “اسرائیل” غزہ کی پٹی میں انسانی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے برطانوی ہتھیاروں کا استعمال کرے گا۔
قابض فوج کی غزہ کی پٹی پر مسلسل گیارہویں ماہ بھی وحشیانہ جارحیت جاری ہے، جس کے نتیجے میں 40 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے۔ امریکی اور مغربی مدد سے جاری اس ننگی جارحیت سے اب تک 93 ہزار سے زائد شہری زخمی ہوئے ہیں۔
ایسے میں ’سیو دی چلڈرن‘ کا کہنا ہے کہ ہم برطانیہ کی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسرائیل کی حکومت کو ہتھیاروں کی فروخت فوری طور پر معطل کردے کیونکہ خطرہ ہے کہ انہیں بین الاقوامی انسانی قانون کی سنگین خلاف ورزیوں کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔