Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیل کا جنوبی لبنان میں یونیفل کے قافلے پر بموں سے حملہ

غزہ (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) اقوام متحدہ کی عارضی فورس برائے لبنان (یونیفل) نے بدھ کو تصدیق کی کہ اس کی فورسز کو جنوبی لبنان میں قابض اسرائیل کے حملے کا نشانہ بنایا گیا جب وہ اقوام متحدہ کی ایک تنصیب تک رسائی میں رکاوٹ ڈالنے والی مشکلات کو ہٹا رہی تھیں۔

یونیفل نے اپنے بیان میں وضاحت کی کہ قابض اسرائیل کے ڈرونز نے منگل کی صبح چار دستی بم گرائے جو امن فوجیوں کے قریب گرے جب وہ اقوام متحدہ کے مقام تک پہنچنے میں حائل رکاوٹوں کو ہٹا رہے تھے۔

بیان میں کہا گیا کہ صہیونی ڈرونز نے بلیو لائن کے قریب اقوام متحدہ کے مقام پر جانے سے روکنے والی رکاوٹیں ختم کرنے والے یونیفل کے اہلکاروں کے اوپر بم برسائے۔ یونیفل نے اس حملے کو ان میں سب سے خطرناک قرار دیا جو گذشتہ نومبر میں دشمنی روکنے کے معاہدے کے بعد سے یونیفل اہلکاروں اور ان کی تنصیبات پر کیا گیا۔

دو روز قبل بھی قابض اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے بوفورٹ پہاڑوں (قلعہ الشقیف) پر فضائی بمباری کی اور دعویٰ کیا کہ حملے حزب اللہ کے فوجی ڈھانچے پر کیے گئے۔

لبنانی قومی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دشمن اسرائیل نے علی الطاہر، خراج کفر تبنیت اور نبطیہ الفوقا میں دو فضائی حملے کیے جن سے قریبی مکانات لرز اٹھے۔ اسی دوران قابض اسرائیل نے عیتا الشعب قصبے میں اشتعال انگیز پمفلٹ بھی گرائے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ایک راکٹ میفدون کے علاقے میں درب القمر سڑک پر گرا لیکن وہ پھٹا نہیں، متعلقہ ادارے اس صورتحال کو سنبھالنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

گذشتہ جمعرات کو ناقورہ کے علاقے میں قابض اسرائیل کا ایک ڈرون گرا جس کی جانچ پڑتال کے دوران وہ پھٹ گیا۔ اس دھماکے میں لبنانی فوج کے دو جوان شہید اور دو زخمی ہوئے۔

یہ ساری کارروائیاں اس وقت ہو رہی ہیں جب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے امریکہ اور اس کی حلیف قابض اسرائیل کے مطالبے پر فیصلہ کیا ہے کہ جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فورس کا مشن آئندہ برس کے آخر تک ختم کر دیا جائے۔ یہ فورس تقریباً نصف صدی سے حزب اللہ کے مجاہدین اور قابض اسرائیل کی فوج کے درمیان بفر زون کا کردار ادا کر رہی تھی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan